گریٹر نوئیڈا: خوفناک سڑک حادثہ میں 5 افراد کی موت، تین شدید زخمی– News18 Urdu

گریٹر نوئیڈا: خوفناک سڑک حادثہ میں 5 افراد کی موت، تین شدید زخمی

گریٹر نوئیڈا۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا کے مچھا گاؤں کے قریب ایک ویگن آر کار کی سڑک پر کھڑے ٹرک سے خوفناک ٹکر ہو جانے سے کارمیں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

Mar 15, 2018 12:38 PM IST | Updated on: Mar 15, 2018 12:38 PM IST

گریٹر نوئیڈا۔ اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا کے مچھا گاؤں کے قریب ایک ویگن آر کار کی سڑک پر کھڑے ٹرک سے خوفناک ٹکر ہو جانے سے کارمیں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون سمیت تین بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) سنيتی سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی رات گریٹر نوئیڈا کے بڑھ پورہ گاؤں کے رہنے والے من وير اپنی فیملی کے ساتھ غازی آباد ایک شادی میں شرکت کرنے گئے تھے۔ جہاں سے وہ رات تقریباً 12:30 بجے اپنی ویگن آر کار سےلوٹ رہے تھے۔ راستے میں بادل پور تھانہ علاقہ کے ڈیری مچھا گاؤں کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔ ارد گرد کے لوگوں نے حادثہ کی اطلاع فوراً پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار میں پھنسے زخمیوں کو قریبی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے تشخیص کے بعد من وير (38)، نیتو (26)، ارجن (12)، نشا (8) اور خوشی (6) کو مردہ قرار دے دیا۔ زخمیوں میں تین کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ دو بچوں کی حالت قدرے بہتر ہے۔

گریٹر نوئیڈا: خوفناک سڑک حادثہ میں 5 افراد کی موت، تین شدید زخمی

علامتی تصویر

پولیس کا کہنا ہے کہ کار کی رفتار حادثے کے وقت زیادہ تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

Loading...