جے پورمیں فرقہ وارانہ کشیدگی : عیدگاہ علاقہ میں توڑ پھوڑ۔ پانچ افراد پرپولیس کا شکنجہ

راجستھان کے دارالحکومت جےپور کے عید گاہ علاقے میں ایک بس پر پتھراؤ،توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات کے بعد ماحول پرامن ہے جبکہ اس معاملے میں 5 لوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے اور50 سے زیادہ کو نامزد کیاگیا ہے۔

Aug 13, 2019 02:00 PM IST | Updated on: Aug 13, 2019 02:00 PM IST
جے پورمیں فرقہ وارانہ کشیدگی : عیدگاہ علاقہ میں توڑ پھوڑ۔ پانچ افراد پرپولیس کا شکنجہ

راجستھان کے دارالحکومت جےپور کے عید گاہ علاقے میں ایک بس پر پتھراؤ،توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات کے بعد ماحول پرامن ہے جبکہ اس معاملے میں 5 لوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے اور50 سے زیادہ کو نامزد کیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیرکی رات کو ہوئے ہنگامے کے بعد دیر رات سے حالات قابو میں ہیں۔حالانکہ علاقے میں تناؤ کے پیش نظر اضافی پولیس دستہ تعینات ہے اور حالات پرامن ہیں۔اس معاملے میں پانچ لوگوں کو حراست میں لیا گیا اور پچاس سے زیادہ لوگوں کو نامزد کیاگیا ہے۔علاقے میں امن برقرار رکھنےکےلئے انٹرنیٹ خدمات بھی بند کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عید گاہ علاقے میں پیر کی رات گلتا گیٹ کے سامنے دہلی روڈ پر ہریوار جانے والی ایک بس پر کچھ سماج شمن عناصر نے پتھراؤ شروع کردیا۔اس دوران کئی گاڑیون کے شیشے توڑ دیئےگئے۔اس سے علاقے میں تنازع ہے۔پتھراؤ اور ہنگامے میں تقریباً دو درجن لوگ زخمی ہوگئے۔ان میں آدھار درجن سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔اس دوران کچھ گاڑیوں میں آگ بھی لگا دی گئی ۔

Loading...

پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑکر بھیڑ کو کھدیڑ کر حالات کو قابو کیا۔فی الحال علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس دستہ تعینات ہے اور تناؤ کے درمیان حالات پر امن ہیں۔دو فریقوں میں اتوار کی صبح کانوڑ یاترا کے سلسلے میں جھگڑا ہوگیاتھا۔اس کے بعد پیر کی رات تقریباً دس بجے ہریدوار جانے والی ایک بس پر پتھراؤ کرنے سے تناؤ بڑھ گیا ہے۔

Loading...