چاندنی چوک کی ممبراسمبلی الکا لامبا 2020 میں چھوڑدیں گی پارٹی– News18 Urdu

چاندنی چوک کی ممبراسمبلی الکا لامبا 2020 میں چھوڑدیں گی پارٹی

عام آدمی پارٹی کی ممبراسمبلی نے یہ بھی کہا کہ جب عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال سےلوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی ہارکے بارے میں سوال کیا گیا توپارٹی رکن اسمبلی نےانہیں واٹس ایپ گروپ سے باہرکردیا۔

May 26, 2019 08:20 PM IST | Updated on: May 26, 2019 08:29 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات میں چاندنی چوک سےعام آدمی پارٹی (آپ) کی طرف سے انتخاب لڑنے والی الکا لامبا نےاتوارکے روزکہا کہ آئندہ برس اپنی مدت کارختم ہوتے ہی وہ پارٹی کوالوداع کہہ دیں گی۔ الکا لامبا نےٹوئٹ کرکےکہا کہ 2013 میں میرا جوسفرپارٹی کےساتھ شروع ہوا، وہ 2020 میں ختم ہوجائے گا۔

 الکا لامبا نے پارٹی کارکنان کونیک خواہشات پیش کرتے ہوئےکہا کہ پارٹی قومی راجدھانی میں ایک مضبوط متبادل ہے۔ حالانکہ انہوں نےاگرچہ یہ نہیں کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات سے پہلے یا بعد میں پارٹی کوالوداع کہیں گی۔

چاندنی چوک کی ممبراسمبلی الکا لامبا 2020 میں چھوڑدیں گی پارٹی

عام آدمی پارٹی ایم ایل اے الکا لامبا کی فائل فوٹو: گیٹی امیجیز۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال سے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی ہارکے بارے میں سوال کیا گیا توپارٹی رکن اسمبلی نےانہیں واٹ ایپس گروپ سےباہرکردیا۔ انہوں نےایک اسکرین شاٹ بھی شیئرکیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آپ رکن اسمبلی کےگروپ سے انہیں شمال مشرقی دہلی سے پارٹی کےامیدواردلیپ پانڈے نے باہرکیا ہے۔

Loading...

الکا لامبا نے کہا کہ یہ دلیپ پانڈے کی غلطی نہیں ہے کیونکہ انہیں مجھےاس گروپ سے ہٹانےکوکہا گیا تھا۔ وہ ایک اچھےانسان کے ساتھ ایک ایمانداراورمحنتی کارکن بھی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں ان کی شکست سے دکھی ہیں اوردل سےان کی عزت کرتی ہیں۔

Loading...