سہارنپور میں گڑبڑي کرنے والوں کے خلاف گینگسٹر اور غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم– News18 Urdu

سہارنپور میں گڑبڑي کرنے والوں کے خلاف گینگسٹر اور غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم

اترپردیش کے سہارنپور ضلع میں گذشتہ دنوں ہوئے نسلی تشدد کے نتیجے میں صورت حال سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے کشیدگی پیدا کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف گینگسٹر اور غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں

May 21, 2017 09:14 PM IST | Updated on: May 21, 2017 09:14 PM IST

سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور ضلع میں گذشتہ دنوں ہوئے نسلی تشدد کے نتیجے میں صورت حال سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے کشیدگی پیدا کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف گینگسٹر اور غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ضلع کے سیٹی مجسٹریٹ، تحصیل مجسٹریٹ، تحصیلدار اور تھانہ انچارج اپنے اپنے علاقوں کے حساس مقامات کا مسلسل دورہ کریں اور خوداطلاعاتی نظام تیار کریں۔

سہارنپور میں گڑبڑي کرنے والوں کے خلاف گینگسٹر اور غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں مختلف فریق اور کمیونٹیز کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سنگین دفعات میں مؤثر کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سڑک دودھلي اور شبيرپور گاؤں میں ہوئے نسلی تشدد کے بعد ضلع میں کشیدگی کا ماحول تھا۔

Loading...