وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آر ایس ایس کے ایجنڈہ کو نافذ کرنے کی سمت میں بڑھا یا قدم ؟– News18 Urdu

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آر ایس ایس کے ایجنڈہ کو نافذ کرنے کی سمت میں بڑھا یا قدم ؟

محکموں کی تقسیم کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے پس منظر والے وزراء کو اہم محکمے دئے گئے

Mar 23, 2017 05:30 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 05:30 PM IST

لکھنو : اتر پردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی نے اپنے کابینہ میں وزرا کے محکموں کی تقسیم بدھ کی شام کر دی ۔ محکموں کی تقسیم کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے پس منظر والے وزراء کو اہم محکمے دئے گئے، جس کے بعد سے یہ بحث عام ہوگئی ہے کہ وزیر اعلی یوگی نے آر ایس ایس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی سمت میں اہم قدم بڑھادیا ہے۔اتنا ہی نہیں آر ایس ایس نے وزراء کے محکموں کی تقسیم کو کافی متوازن بھی بتایا ہے۔ یوگی کابینہ میں سنگھ کیڈر کے وزراء کو کافی ترجیح دی گئی۔

اگر غور سے دیکھا جائے تو محکموں کی تقسیم میں دو باتوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ایک تو بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے والے وزیر اور دوسری جماعتوں سے آئے لیڈروں کو انتظامی عملے میں تیزی لانے والے محکمے دیے گئے ہیں۔ صاف ہے بی جے پی اور آر ایس ایس کیڈر کے وزرا کے ذمہ ایجنڈے کو نافذ کروانا ہے۔مثلا آر ایس ایس کا ایک اہم ایجنڈا تعلیم کا بھگوا کرن رہا ہے ، اس کے لئے آر ایس ایس کے قریبی نائب وزیر اعلی دنیش شرما کو ثانوی اور اعلی تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آر ایس ایس کے ایجنڈہ کو نافذ کرنے کی سمت میں بڑھا یا قدم ؟

ان کی مدد کے لئے آر ایس ایس کی خاتون ونگ انوپما جیسوال کو آزادانہ چارج چارج دیا گیا ہے۔ اسی طرح سے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے ایجنڈے والے محکموں میں کیشو موریہ کو تعمیرات عامہ ، سوریہ پرتاپ شاہی کو زراعت، سریش کھنہ کو پارلیمانی امور محکمہ، گنا ادائیگی کو انتخابی مسئلہ بنانے پر مغربی یوپی سے ہی کامیاب سریش رانا کو گننا ، سری کانت شرما کو بجلی، دھرم پال کو آبپاشی، سدھارتھ ناتھ سنگھ کو صحت، راجیش اگروال کو خزانہ اور رماپتی شاستری کو سماجی بہبود کے محکمے دئے گئے ہیں۔

وہیں دوسری جماعتوں سے آکر وزیر بنے ممبران اسمبلی کو سسٹم میں تیزی لانے والے محکمہ دیے گئے ہیں۔ سوامی پرساد موریہ کو کو لیبر اور روزگار و غریبی کے خاتمہ ، برجیش پاٹھک کو قانون و انصاف، ریتا بہوگنا جوشی کو ریتا بہوگنا جوشی کو خواتین کی فلاح و بہبود، خاندانی بہبود، ماؤں اور بچوں کی فلاح و بہبود، سیاحت ، دارا سنگھ چوہان کو جنگلات و ماحولیات، چڑیا گھر، باغبانی،اوم پرکاش راج بھر کو پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود، معذور وں کی ترقی وغیرہ محکمے دئے گئے ہیں۔

Loading...