after the sri lanka attack governments major action will be-changed all security officers in 24 hours snm  سری لنکا حملے کے بعد حکومت کی بڑی کارروائی، 24 گھنٹے میں بدلے جائیں گے سبھی سکیورٹی افسران– News18 Urdu

سری لنکا حملے کے بعد حکومت کی بڑی کارروائی، 24 گھنٹے میں بدلے جائیں گے سبھی سکیورٹی افسران

سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ایسی کوئی جانکاری نہیں تھی کہ حملہ ہونے والا ہے۔

Apr 24, 2019 08:01 AM IST | Updated on: Apr 24, 2019 10:27 AM IST

سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار 8 دھماکوں کے بعد کئی چونکانے والے انکشافات ہو رہے ہیں۔ سری لنکا کے پولیس چیف کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے دس دن پہلے ہی ملک بھر میں یہ الرٹ جاری کیا تھا کہ اتوار سے پہلے خودکش حملہ آور ملک کے اہم چرچوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے نے بھی اس پر مہر بھی لگادی ہے لیکن صدر میتری پالا سریسینا نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ایسی کوئی جانکاری نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹے میں سبھی سکیورٹی افسران بدل دئے جائیں گے۔

غورطلب ہے کہ سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار حملے کی ذمہ داری آئی ایس آئی ایس نے لی ہے۔ اسی کے ساتھ منگل کو سری لنکا پولیس نے ایک اور الرٹ جاری کردیا ہے۔ سری لنکا پولیس کے مطابق جہادی کولمبو میں ایک مرتبہ پھر حملہ کرنے کی فراق میں ہیں۔ سری لنکا نے ہندستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ملی خفیہ جانکاری کے بعد یہ الرٹ جاری کیا ہے۔

سری لنکا حملے کے بعد حکومت کی بڑی کارروائی، 24 گھنٹے میں بدلے جائیں گے سبھی سکیورٹی افسران

سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ایسی کوئی جانکاری نہیں تھی کہ حملہ ہونے والا ہے۔

Loading...

Loading...