مجلس اتحاد المسلمین کا میانمار میں وحشیانہ تشدد کے شکار روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان میں پناہ دینے کا مطالبہ– News18 Urdu

مجلس اتحاد المسلمین کا میانمار میں وحشیانہ تشدد کے شکار روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان میں پناہ دینے کا مطالبہ

مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اور ایم ایل اے ایڈوکیٹ وارث پٹھان نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو ملک میں پناہ دینے کا مطالبہ کیا

Sep 07, 2017 11:30 PM IST | Updated on: Sep 07, 2017 11:30 PM IST

ممبئی : مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اور ایم ایل اے ایڈوکیٹ وارث پٹھان نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو ملک میں پناہ دینے کا مطالبہ کیا اور انہوں نے اس تعلق سے آج یہاں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ فرنویس کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس بات کو پیش کیا گیا کہ وہ مرکزی حکومت تک ہمارااعتراض پہنچا دیں اور سفارتی طورپر نئی دہلی ایک بڑے اور طاقتورملک کے ذریعے میانمار پر اپنا دباؤ ڈال سکے۔وارث پٹھان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہندروہنگیا مسلمانوں کے معاملے میں حکومت میانمار سے بات چیت کرے اور جولوگ ملک میں جان بچا کرداخل ہوئے ہیں انہیں پنادہ دی جائے ۔

مجلس اتحاد المسلمین کا میانمار میں وحشیانہ تشدد کے شکار روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان میں پناہ دینے کا مطالبہ