Aimim will contest from aurangabad and kishan ganj, مجلس اتحادالمسلمین 2019 کے لوگ سبھا انتخابات میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ مہاراشٹرکی اورنگ آباد سنٹرل سیٹ اور بہار کے کشن گنج سے بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔– News18 Urdu

حیدرآباد کے باہر بھی ان دو لوک سبھا سیٹوں پر اپنی قسمت آزمائے گی ایم آئی ایم، جانیں کون ہیں وہ دوسیٹیں ؟

مجلس اتحادالمسلمین 2019 کے لوگ سبھا انتخابات میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ مہاراشٹرکی اورنگ آباد سنٹرل سیٹ اور بہار کے کشن گنج سے بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔

Mar 26, 2019 04:27 PM IST | Updated on: Mar 26, 2019 05:40 PM IST

مجلس اتحادالمسلمین 2019 کے لوگ سبھا انتخابات میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ مہاراشٹرکی اورنگ آباد سنٹرل سیٹ اور بہار کے کشن گنج سے بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی-

اس سلسلہ میں مجلس اتحادالمسلمین کے صدربیرسٹراسدالدین اویسی نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی پارلیمانی حلقہ اورنگ آباد سینٹرل سے بھی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ صدر مجلس نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ امتیاز جلیل لوک سبھاحلقہ اورنگ آباد سے مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ امتیاز جلیل حلقہ اسمبلی اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کی نمائندگی کرتے ہیں۔

حیدرآباد کے باہر بھی ان دو لوک سبھا سیٹوں پر اپنی قسمت آزمائے گی ایم آئی ایم، جانیں کون ہیں وہ دوسیٹیں ؟

وہیں پارٹی نے بہار کے کشن گنج لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے ریاستی صدر اختر الایمان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے-

Loading...

Loading...