ایئر انڈیا کے سینئر کیپٹن نے خاتون پائلٹ سے پوچھا- کیا روز سیکس کی ضرورت نہیں ہوتی؟ جانچ شروع– News18 Urdu

ایئر انڈیا کے سینئر کیپٹن نے خاتون پائلٹ سے پوچھا- کیا روز سیکس کی ضرورت نہیں ہوتی؟ جانچ شروع

الزام ہے کہ کیپٹن نے ایک ڈنر کے دوران خاتون سے فحش سوال پوچھے ہیں۔ ائیر انڈیا نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

May 15, 2019 12:29 PM IST | Updated on: May 15, 2019 12:29 PM IST

ایئر انڈیا کی ایک جونیئر پائلٹ نے ایک سینئر کیپٹن پر "جنسی زندگی" سے جڑے فحش سوال پوچھنے کا الزام لگایا ہے۔ الزام ہے کہ کیپٹن نے ایک ڈنر کے دوران خاتون سے فحش سوال پوچھے ہیں۔ ائیر انڈیا نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

شکایت کنندہ خاتون پائلٹ نے بتایا کہ’’ میرے انسٹرکٹر نے ٹریننگ سیشن ختم ہونے کے بعد گزشتہ 5 مئی کو مجھے یہ مشورہ دیا تھا کہ میں اس کے ( سینئر پائلٹ) ساتھ حیدرآباد کے کسی ریستوران میں ڈنر کے لئے چلی جاؤں۔ میں نے منع نہیں کیا کیونکہ ان کے ساتھ میں کئی فلائٹ کر چکی تھی۔ ہم شام تقریبا 8 بجے ڈنر کے لئے ریستوران پہنچے تھے‘‘۔

ایئر انڈیا کے سینئر کیپٹن نے خاتون پائلٹ سے پوچھا- کیا روز سیکس کی ضرورت نہیں ہوتی؟ جانچ شروع

ائیر انڈیا: فائل فوٹو

خاتون پائلٹ نے بتایا کہ "ڈنر شروع ہوتے ہی انہوں( سینئر کیپٹن) نے اپنی دکھی شادی شدہ زندگی اور ڈپریشن کی باتیں کرنا شروع کر دی۔ اس کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میرے شوہر باہر رہتے ہیں تو میں کیسے سب کرتی ہوں۔ کیا مجھے روز سیکس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی‘‘۔

خاتون کے مطابق، اس نے سینئر کیپٹن کی ان باتوں کی مخالفت کی اور کہا کہ اسے اس طرح کی باتیں نہیں کرنی ہیں۔ اس کے بعد خاتون پائلٹ نے کیب بک کیا اور اپنے گھر چلی گئی۔

Loading...