اسمبلی انتخابات نتائج 2018: اکھلیش یادو کا ابتدائی رجحانات کے بعد بی جے پی پر طنز

اکھلیش یادو نے اپوزیشن کے متحد ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے بی جے پی کے خلاف 2019 میں لڑائی میں ساتھ دینے کا بھی اشارہ کیا

Dec 11, 2018 10:00 AM IST | Updated on: Dec 11, 2018 10:11 AM IST
اسمبلی انتخابات نتائج 2018: اکھلیش یادو کا ابتدائی رجحانات کے بعد بی جے پی پر طنز

اکھلیش یادو: فائل فوٹو

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابی نتائج کے ابتدائی رجحانات کے ساتھ ہی سیاسی بیان بازی بھی شروع ہو گئی ہے۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ٹویٹ کر بی جے پی پر طنز کسا ہے۔ اکھلیش نے اپوزیشن کے متحد ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے بی جے پی کے خلاف 2019 میں لڑائی میں ساتھ دینے کا بھی اشارہ کیا۔

اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا، 'جب ایک اور ایک مل کر بنتے ہیں گیارہ ... تب بڑے بڑوں کی ستا ہو جاتی ہے نو دو گیارہ ...' بتا دیں کہ پیر کو ہی اپوزیشن پارٹیوں کی بلائی کل جماعتی میٹنگ کے بعد کانگریس نے بھی سب کے متحد ہونے کی حمایت کی تھی۔

Loading...

ابتدائی رجحانات کے مدنظر، ابھی کچھ بھی کہنا جلدبازی ہو گی لیکن اتنا تو طے ہے کہ اگر کانگریس کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوئی تو پھر اپوزیشن کے اتحاد کی بات کو ایک بار پھر مضبوطی ملے گی۔

Loading...