akhilesh yadav says sacrifices of our armed forces should never be questioned– News18 Urdu

پلوامہ دہشت گردانہ حملہ: رام گوپال یادوکےبیان پرسابق وزیراعلیٰ اکھیلیش یادونے کہی یہ بات

اکھلیش یادونےکہا ہے کہ 'ہمارے سکیورٹی دستوں کی قربانی پرکبھی سوال نہیں اٹھنا چاہئے۔ جمہوریت میں رہنماؤں سے سوال پوچھنا ہمارا بنیادی حق ہے'۔

Mar 22, 2019 07:05 PM IST | Updated on: Mar 22, 2019 07:05 PM IST

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدراوراترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نےپلوامہ حملے پراپنے چچا اورپارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادوکے بیان کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نےٹوئٹ کیا ’ہمارے سکیورٹی دستوں کی قربانی پرکبھی سوال نہیں اٹھنا چاہئے۔ جمہوریت میں رہنماؤں سے سوال پوچھنا ہمارا بنیادی حق ہے‘۔

اکھیلیش یادونے کسی کانام لئےبغیرکہا ’اس حکومت(مرکز) کوخود کو ہندوستان کی فوج سمجھنے سے بازآنا چاہئے۔ جورہنما کہتے ہیں کہ ان سے سوال نہیں پوچھا جا سکتا، وہ بے حد خطرناک ہوتے ہیں‘۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملہ: رام گوپال یادوکےبیان پرسابق وزیراعلیٰ اکھیلیش یادونے کہی یہ بات

اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو: فائل فوٹو۔

غور طلب ہے کہ سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادونے جمعرات کو اٹاوہ  کے سیفئی میں اتوارکے روزہولی کی تقریب کے دوران بیان دیا تھا کہ ووٹ حاصل کرنے کےلئے پلوامہ میں جوانوں پر حملہ کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی حکومت بننے پراس معاملے کی تفتیش کرائی جائے گی۔ ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کےاس بیان کوجوانوں کی بےعزتی قراردیتے ہوئے رام گوپال سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

Loading...

Loading...