اکھلیش نے مودی حکومت پرلی چٹکی ، کہا : سنگم اشنان سے نہیں آئیں گے اچھے دن– News18 Urdu

اکھلیش نے مودی حکومت پرلی چٹکی ، کہا : سنگم اشنان سے نہیں آئیں گے اچھے دن

امبیڈکر نگر : اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار یہاں لوہیا بھون اور سرکٹ ہاؤس سمیت ڈیڑھ درجن منصوبوں کی معنون کرنے اور 50 سے زائد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ اچھے دن کا خواب دکھانے والی مرکزی حکومت نے اترپردیش کی ترقی میں روڑہ اٹکائے ہیں ۔

Jun 12, 2016 11:40 PM IST | Updated on: Jun 12, 2016 11:40 PM IST

امبیڈکر نگر : اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار یہاں لوہیا بھون اور سرکٹ ہاؤس سمیت ڈیڑھ درجن منصوبوں کی معنون کرنے اور 50 سے زائد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ اچھے دن کا خواب دکھانے والی مرکزی حکومت نے اترپردیش کی ترقی میں روڑہ اٹکائے ہیں ۔ مرکزی حکومت پر طنز کستے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگم اشنان سے اچھے دن نہیں آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نیتی آیوگ میں 9 ہزار کروڑ روپے روک رکھے ہیں ۔ اس کے باوجود ریاستی حکومت اپنے ذرائع سے ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جا رہی ہے ۔ ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع ہوائی پٹی پر منعقد ہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے اپنی حکومت کی کامیابیاں شمار کراتے ہوئے کہا کہ سپاہی بھرتی کے عمل کو آسان بناتے ہوئے ایمبولینس سروس کو قابل رسائی بنایا ۔ 1 لاکھ 55 ہزار افراد کو سماج وادی پنشن براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں دی جارہی ہے۔  کارکنوں کو سائیکل بانٹ کر پیشرو حکومتوں کو شکست دی ۔

اکھلیش نے مودی حکومت پرلی چٹکی ، کہا : سنگم اشنان سے نہیں آئیں گے اچھے دن

Loading...

مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائمری اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو جلد ہی پلیٹ گلاس دیں گے ۔ امبیڈکر نگر میں روڈ ورکشاپ کے ساتھ ساتھ لوہیا پارک قائم کیا جائے گا ۔ لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی مل سکے ، اس کے لئے ہم کام کر رہے ہیں ۔ بی ایس پی کی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس نے اپنے دور حکومت میں عوام کی ترقی کا پیسہ یادگاروں اور پتھروں پر برباد کر دیا ۔

Loading...