سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلمی انصاری کا اعلان ، علی گڑھ کے اس مدرسہ میں بنے گا مندر– News18 Urdu

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلمی انصاری کا اعلان ، علی گڑھ کے اس مدرسہ میں بنے گا مندر

سلمی انصاری نے بتایا کہ مدرسہ کے کافی مخالفین ہیں اور کئی مرتبہ حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں ، ایسے میں بچوں کے تحفظ کے پیش نظر ہم نے مدرسہ چاچا نہرو میں مسلم بچوں کے لئے مسجد اور ہندو بچوں کے لئے مندر کی تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Jul 14, 2019 12:01 AM IST | Updated on: Jul 14, 2019 12:24 AM IST

علی گڑھ کے مدرسہ چاچا نہرو میں جلد ہی ہندو بچوں کے لئے مندر کی تعمیر کی جائے گی ۔ اس بات کا اعلان مدرسہ کی بانی اور سابق نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری کی اہلیہ سلمیٰ انصاری نے علی گڑھ آمد پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ بیگم سلمیٰ انصاری کا کہنا تھا کہ مدرسہ میں مسلسل ہندو بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، ایسے میں انھیں مندر جانے کے لئے مدرسہ سے نکل کر باہر جانا پڑتا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ مدرسہ کے کافی مخالفین ہیں اور کئی مرتبہ حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں ، ایسے میں بچوں کے تحفظ  کے پیش نظر ہم نے مدرسہ چاچا نہرو میں مسلم بچوں کے لئے مسجد اور ہندو بچوں کے لئے مندر کی تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلمی انصاری کا اعلان ، علی گڑھ کے اس مدرسہ میں بنے گا مندر

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلمی انصاری کا اعلان ، علی گڑھ کے اس مدرسہ میں بنے گا مندر

سلمیٰ انصاری نے کہا کہ جب ایک ہی چھت کے نیچے مندر اور مسجد کی تعمیر ہوگی ، تو اس میں ایسا آپسی بھائی چارہ قائم ہوگا ، جو پورے ملک کے لئے ایک مثال قائم بنے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہر مذہب انسانیت کا پیغام دیتا ہے ، لیکن آج ہم دیگر مذاہب سے ناواقف ہیں اور یہ غلط فہمیوں کی اصل وجہ ہے ۔ جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر عبادت کریں گے اور اوپر والے کے سامنے سر جھکائیں گے ، تو ایک آپسی ہمدردی ، محبت اور انسانیت کا رشتہ قائم ہوگا ، جو ہمارے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ۔

محمد کامران کی رپورٹ

Loading...