ایگزٹ پول 2019: 2014 میں یوپی سے متعلق تمام ایگزٹ پول ہوئےتھےفیل– News18 Urdu

ایگزٹ پول 2019: 2014 میں یوپی سے متعلق تمام ایگزٹ پول ہوئےتھےفیل

لوک سبھا الیکشن 2014 کے ایگزٹ پول 13 مئی کو سامنے آئے تھے، اس میں سبھی نے بھگوا لہرکی تو بات کی تھی، لیکن کوئی بھی صحیح اعدادوشمارنہیں دے سکا تھا۔ 

May 19, 2019 09:36 PM IST | Updated on: May 19, 2019 09:50 PM IST

لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کا عمل اتوارکو مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے بعد سبھی کی نظریں ایگزٹ پول (ایگزٹ پول 2019) پرمرکوزہوگئی ہیں۔ ایگزٹ پول کے اعدادوشمارسے یہ اندازہ لگایا جاسکے گا کہ کون کنگ بنے گا اورکون کنگ میکر۔ حالانکہ آئندہ حکومت کی اصلی تصویرتو23 مئی کو ہی واضح ہوپائے گی جب ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔

حالانکہ اگرگزشتہ لوک سبھا الیکشن کی بات کریں تو اس وقت 13 مئی کو تمام چینلوں کے ایگزٹ پول آئے تھے، اس میں سبھی نے بھگوا لہرکی بات تو کی تھی، لیکن کوئی بھی سیتوں کا صحیح اعدادوشمارنہیں دے سکا تھا۔ خاص طورپریوپی کی بات کریں تو سبھی ایگزٹ پول فیل ہی ثابت ہوئے تھے۔

ایگزٹ پول 2019: 2014 میں یوپی سے متعلق تمام ایگزٹ پول ہوئےتھےفیل

Loading...

یوپی کے لئے 2014 کا ایگزٹ پول

سال 2014 میں سی این این - آئی بی این کے لئے لوک نیتی - سی ایس ڈی ایس نے یوپی میں بی جے پی اوراس کی اتحادیوں کو45 سے 53 سیٹیں ملنے کی پیشین گوئی کی تھی۔ سماجوادی پارٹی کو 13 سے 17 سیٹیں جبکہ بی ایس پی کو 10 سے 14 سیٹیں ملنے کی بات کہی تھی اورکانگریس کوتین سے پانچ سیٹیں ملنے کا اندازہ ظاہرکیا گیا تھا۔

وہیں اے بی پی نیوز نیلسن کے ذریعہ کئے گئے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی این ڈی ا کو46، سماجوادی پارٹی کو 12، بی ایس پی کو 13 اورکانگریس کو 8 سیٹیں ملنے کا اندازہ ظاہرکیا گیا تھا۔ ٹائمس ناو اوآرجی کے سروے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ این ڈی اے 49 سیٹوں پرجیت حاصل کرے گی۔

نیوز 24 ٹوڈے چانکیہ نے این ڈی اے کو 67 تویوپی اے کو تین سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سروے نے سماجوادی پارٹی کو 4 جبکہ بی ایس پی کوتین سیٹیں ملنے کی بات کہی تھی۔ اندیا ٹی وی سی- ووٹرس کے مطابق این ڈی اے کو54 تویوپی اے کو 7 سیٹیں ملنے کی بات کہی گئی تھی۔ اس سروے نے سماجوادی پارٹی کو 11 اورمایاوتی کی قیادت والی بی ایس پی کو 8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

سال 2014 میں لوک سبھا کے نتائج

سال 2014 میں جب 16 مئی کو انتخابی نتیجہ آیا تو سبھی ایگزٹ پول فیل ناکام ہوگئے۔ پورے ملک میں جہاں بی جے پی کو اکیلے مکمل اکثریت ملی وہیں این ڈی اے کی سیٹوں کی تعداد 335 تھی۔ یوپی میں بی جے پی نے غیر متوقع کارکردگی کرتے ہوئے 80 میں سے 71 سیٹوں پرجیت حاصل کی، جبکہ دو سیٹیں اس کی اتحادی جماعتوں اپنا دل (ایس) کے کھاتے میں گئی تھی۔ سماجوادی پارٹی کے پانچ امیدوارجیتے تو کانگریس محض دو سیٹوں پرسمٹ کررہ گئی۔ بی ایس پی کا توکھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔

Loading...