امت شاہ کا ایس پی حکومت پر نشانہ ، یوپی میں ساڑھے تین سی ایم چلاتے ہیں حکومت– News18 Urdu

امت شاہ کا ایس پی حکومت پر نشانہ ، یوپی میں ساڑھے تین سی ایم چلاتے ہیں حکومت

بارہ بنکی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے اکھلیش حکومت پر نشانہ سادھے ہوئے کہا کہ یوپی میں ساڑھے تین سی ایم موجود ہیں ۔

Jun 27, 2016 03:56 PM IST | Updated on: Jun 27, 2016 03:56 PM IST

بارہ بنکی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے اکھلیش حکومت پر نشانہ سادھے ہوئے کہا کہ یوپی میں ساڑھے تین سی ایم موجود ہیں ۔ اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے ایک مرتبہ پھر مبینہ نقل مکانی کے معاملہ کو ہوا دینے کی کوشش کی ۔ امت شاہ نے کہا کہ یوپی میں وسیع پیمانے پر نقل مکانی ہورہی ہے، مغربی اتر پردیش سے اور مشرقی اتر پردیش سے نقل مکانی ہورہی ہے۔ وہ کہتے ہیں یہ فرقہ وارانہ نہیں ہے، یہ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، تو لاء اینڈ آرڈر سنبھالنا کس کی ذمہ داری ہے؟ اوباما آکر دیکھیں گے؟۔

بی جے پی صدر نے اکھلیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یوپی میں نیا روج ہوگیا ہے ۔ لا اینڈ آرڈرکو لا اور آرڈرلے جاکر کردیا گیا ہے۔ آج آپ کسی اسٹیشن پر شکایت درج کروانے جاتے ہیں ، تو آپ سے آپ کی ذات اور برادری پوچھی جاتی ہے یا نہیں؟ لیپ ٹاپ بھی صرف ایک برادری کے لوگوں کو دیا جاتا ہے۔ ابھی ابھی چاچا جی نے مختار انصاری کی پارٹی کا الحاق کر لیا ، تو بھتیجے کو برا لگ گیا۔ یوپی کے عوام جان چکے ہیں کہ یہ ڈرامہ ہے۔

امت شاہ کا ایس پی حکومت پر نشانہ ، یوپی میں ساڑھے تین سی ایم چلاتے ہیں حکومت

شاہ نے کہا کہ ہر اسٹیٹ میں ایک وزیر اعلی ہوتا ہے، لیکن یوپی میں ساڑھے تین وزیر اعلی ہیں۔ ایک اکھلیش، دوسرے نیتا جی، تیسرے شیو پال اور آدھے اعظم خان، جس اسٹیٹ میں اتنے وزیر اعلی ہوں ، اس کا بھلا کبھی نہیں ہو سکتا۔ آپ کہتے ہیں کہ بی جے پی والے متھرا کو ایشو بنا رہے ہیں، ارے اکھلیش ذرا بھی شرم بچی ہے تو ڈوب مرو، آپ کو متھرا مسئلہ نہیں لگتا ہے تو ڈوب مرو۔

Loading...

Loading...