سونیا گاندھی کے گڑھ میں امت شاہ، کانگریس ایم ایل سی کی ہوگی بی جے پی میں شمولیت– News18 Urdu

سونیا گاندھی کے گڑھ میں امت شاہ، کانگریس ایم ایل سی کی ہوگی بی جے پی میں شمولیت

رائے بریلی: بی جےپی کے قومی صدر امت شاہ آج ہفتہ کے روز یوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی پہنچ رہے ہیں۔

Apr 21, 2018 09:53 AM IST | Updated on: Apr 21, 2018 09:53 AM IST

رائے بریلی: بی جےپی کے قومی صدر امت شاہ  آج ہفتہ کے روز یوپی اے  کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی پہنچ رہے ہیں۔ اپنے ایک روزہ دورے پر امت شاہ جہاں کانگریس کےمضبوط قلعے میں سیندھ لگاتے ہوئے کانگریس ایم ایل سی دنیش پرتاپ سنگھ کو پارٹی کی رکنیت دلائیں گے۔ امت شاہ یہاں ریلی کرکے کانگریس کو للکاریں گے۔

دراصل سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے دورہ کے ٹھیک بعد امت شاہ کی ریلی کے پیچھے ایک بڑا سیاسی پیغام پوشیدہ ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی کانگریس کے گڑھ میں ایک عظیم عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔

سونیا گاندھی کے گڑھ میں امت شاہ، کانگریس ایم ایل سی کی ہوگی بی جے پی میں شمولیت

بی جے پی کے صدرامیت شاہ: فائل فوٹو۔

امت شاہ کا یہ رائے بریلی دورہ 2019میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں سے جوڑ کر دیکھاجارہا ہے۔ شاہ رائے بریلی میں  کانگریس کے قلعہ میں سیندھ لگانے کا منصوبہ بنانے میں مصروف ہیں اور اسی منصوبے پر کام بھی کررہے ہیں۔ ضلع کے جی آئی سی میدان میں پروگرام کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ کانگریس کے گڑھ میں بی جے پی کےلئے ایک لاکھ لوگوں کی بھیڑ جمع کرکے ایم ایل سی دنیش پرتاپ سنگھ اپنی طاقت کا احساس کرائیں گے۔