مودی کی ترقی کے بیج' نے بی جے پی کو شاندار جیت دلائی: امت شاہ– News18 Urdu

مودی کی ترقی کے بیج' نے بی جے پی کو شاندار جیت دلائی: امت شاہ

امت شاہ نے وارانسی کہا کہ دو برس پہلےکہا جاتا تھا کہ ترقی کے نام پرالیکشن نہیں جیتے جاسکتے۔ بی جے پی کی تاریخی جیت نے اس خیال کو بدل دیا ہے۔

May 27, 2019 11:29 PM IST | Updated on: May 27, 2019 11:29 PM IST

وارانسی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو پارٹی کے منشور میں ’ترقی کے بیج’رکھنے والے لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے اترپردیش اور ملک میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

لوک سبھا انتخابات میں شاندارجیت کے بعد وزیراعظم نریندرمودی کے پہلی بار یہاں آنے پر ان کےاعزاز میں پیرکو یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دو برس پہلےکہا جاتا تھا کہ ترقی کے نام پرالیکشن نہیں جیتے جاسکتے۔ بی جے پی کی تاریخی جیت نے اس خیال کو بدل دیا ہےاور 50 برسوں بعد ملک کا کوئی وزیراعظم دوسری بار مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے والا ہے۔

مودی کی ترقی کے بیج' نے بی جے پی کو شاندار جیت دلائی: امت شاہ

بی جے پی صدرامت شاہ: فائل فوٹو

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ دوبرسوں میں اترپردیش میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت بی جے پی کے’سنکلپ پتر‘ کے مطابق چل رہی ہے۔ نریندرمودی کے ویژن کے مطابق آئندہ پانچ برسوں میں اترپردیش ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل ہوگا۔

Loading...

Loading...