امت شاہ نےکہا 'ای وی ایم کولےکرخوف پھیلا رہا ہےاپوزیشن'۔– News18 Urdu

امت شاہ نےکہا 'ای وی ایم کولےکرخوف پھیلا رہا ہےاپوزیشن'۔

بی جے پی صدرنےاپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کچھ اپوزیشن جماعتیں انتخابی نتائج اپنے موافق نہ آنےپر'ہتھیاراٹھانے' اور'خون کی ندیاں بہانے' جیسے قابل اعتراض بیان دے رہے ہیں۔

May 22, 2019 09:02 PM IST | Updated on: May 22, 2019 09:14 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےصدرامت شاہ نےای وی ایم کولےکرخدشات ظاہرکرنے پراپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ امت شاہ نے بدھ کوکہا کہ اپوزیشن کے ذریعہ اٹھائےجارہے سوال صرف غفلت پھیلانے کی کوشش ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس سے متاثر ہوئے بغیرسبھی کوجمہوری اداروں کومزید مضبوط کرنےکی کوشش کرنی چاہئے۔

امت شاہ نےاپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کچھ اپوزیشن جماعتیں انتخابی نتائج موافق نہ ہونے پر 'ہتھیاراٹھانے' اور'خون کی ندیاں بہانے' جیسےقابل اعتراض بیان دے رہے ہیں۔ اپوزیشن بتائےکہ ایسے پُرتشدد اورغیرجمہوری بیان کےذریعہ وہ کسے چیلنج دے رہا ہے؟ اپوزیشن پرنشانہ سادھتے ہوئےامت شاہ نے کہا 'ای وی ایم کی مخالفت ملک کےعوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ ہارسے بوکھلائی یہ 22 پارٹیاں ملک کے جمہوری عمل پرسوالیہ نشان اٹھا کردنیا میں ملک اوراپنےجمہوریت کی شبیہ خراب کی جارہی ہے۔

امت شاہ نےکہا 'ای وی ایم کولےکرخوف پھیلا رہا ہےاپوزیشن'۔

بی جے پی صدر امت شاہ: فائل فوٹو

Loading...

پھرالیکشن جیتنے پراقتدارکیوں سنبھالی؟

امت شاہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب الیکشن کےنتائج آنےسے قبل ای وی ایم اور وی وی پیٹ کےمدعے پرکانگریس، سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، ترنمول کانگریس سمیت 22 اہم اپوزیشن جماعتوں کےلیڈروں نےمنگل کوالیکشن کمیشن کا رخ کیا اوراس سے یہ گزارش کی کہ ووٹوں کی گنتی سےقبل بغیرآرڈرکے ووٹنگ مراکزپروی وی پیٹ پرچیوں کا ملان کیا جائے۔ بی جے پی صدرنےکہا کہ وہ ان سبھی پارٹیوں سےکچھ سوال پوچھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ ای وی ایم کی معتبریت پرسوال اٹھانے والی ان زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں نے کبھی نہ کبھی ای وی ایم کے ذریعہ الیکشن میں جیت حاصل کی ہے۔ اگرانہیں ای وی ایم پراعتماد نہیں ہے توان جماعتوں نےالیکشن جیتنے کے بعد اقتدارکیوں سنبھالی؟

سپریم کورٹ کے حکم پراٹھایا جارہا ہے سوال

بی جے پی صدرنے پوچھا کہ سپریم کورٹ نے تین سے زیادہ مفاد عامہ کی عرضیوں پر نوٹس لینے کے بعد انتخابی عمل کوآخری شکل دی ہے، جس میں ہرایک لوک سبھا حلقہ کے ایک اسمبلی حلقہ میں کنہیں پانچ ووٹنگ مراکزکی وی وی پیٹ پرچیوں کا ای وی ایم کے ووٹوں سےملان کرنےکا حکم ہے، تو کیا آپ لوگ سپریم کورٹ کےحکم پربھی سوال کھڑا کر رہے ہیں؟ انہوں نےپوچھا کہ ووٹوں کی گنتی کے صرف دودن قبل 22 اپوزیشن جماعتوں کےذریعہ انتخابی عمل میں تبدیلی کا مطالبہ پوری طرح سےغیرآئینی ہے کیونکہ اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ سبھی جماعتوں کےاتفاق رائے کے بغیرممکن نہیں ہے۔

Loading...