امرتسرٹرین حادثہ: 50 لوگوں کی موت، مرکزی اورریاستی حکومت نے کیا معاوضے کا اعلان، پنجاب میں سرکاری سوگ کا اعلان

پنجاب کے امرتسرمیں دشہرہ کے موقع پرراون جلانے کے دوران بھگدڑمچنے کے بعد ٹرین کی چپیٹ میں آنے سے کم ازکم 50 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ amritsar train accident today

Oct 19, 2018 09:33 PM IST | Updated on: Oct 19, 2018 11:29 PM IST
امرتسرٹرین حادثہ: 50 لوگوں کی موت، مرکزی اورریاستی حکومت نے کیا معاوضے کا اعلان، پنجاب میں سرکاری سوگ کا اعلان

پنجاب کے امرتسرمیں ریل حادثے میں تقریباً 50 لوگوں کی موت ہوگئی۔

پنجاب کے امرتسرمیں دشہرہ کے موقع پر"راون دہن" کے دوران بھگدڑمچنے کے بعد ٹرین کی چپیٹ میں آنے سے کم ازکم 50 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ حادثہ جوڑا ریل پھاٹک کے قریب اس وقت ہوا، جب پٹھان کوٹ سے امرتسرجارہی ڈیمو ٹرین گزررہی تھی۔ مرنے والوں میں زیادہ ترلوگ اترپردیش اوربہار کے لوگ ہیں۔

موقع پرکم ازکم 300 لوگ موجود تھے، جو پٹریوں کے قریب ایک میدان میں"راون دہن"   دیکھ رہے تھے۔ امرتسرکے مجسٹریٹ راجیش شرما نے بتایا کہ 50 لاشوں کوبرآمد کیا گیا ہے اورکم از کم 50 زخمیوں کوسرکاری اورپرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے نے حادثہ کو لے کرہیلپ لائن نمبربھی جاری کئے ہیں۔ اس سے متعلق جانکاری مندرجہ ذیل نمبرپرلی جاسکتی ہے۔

Loading...

01832223171, 01832564485

امرتسر میں ہوئے اس حادثے پروزیراعظم نریندرمودی نے افسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا "یہ حادثہ دل کو ٹھیس پہنچانے والا ہے۔ اپنے اعزا واقربا کو کھونے والے خاندان کے تئیں میں ہمدردی کااظہارکرتا ہوں اورزخمیوں کے جلد صحتمند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ سبھی افسران کوفوری ضروری مدد مہیاکرانے کے احکامات دیئے ہیں"۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے اس حادثے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لئے پانچ لاکھ روپئے معاوضہ اورزخمیوں کو مفت علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کو جنگی سطح پرراحت اوربچاو کام چلانے کے احکامات دیئے اورحالات پرنظررکھنے کے لئے وہ خود امرتسرجارہے ہیں۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے امرتسر میں ہوئے حادثے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے لکھا ہے کہ امرتسرمیں ہوئے حادثے سے صدمے میں ہوں۔ ہندوستانی ریلوے اورمقامی انتظامیہ حادثہ سے متاثرلوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ  امرتسرمیں ہوئے ٹرین حادثے کی خبرسے بہت مایوس ہوں، میں دکھ کے لمحے میں ان کے ساتھ ہوں۔ ریاستی حکومت اورکانگریس پارٹی کے ساتھیوں سے میری اپیل ہے کہ راحت اوربچاو کے کام میں اپنا مکمل تعاون دیں اورمتاثین کو ہرممکن مدد پہنچائیں۔

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امرتسرٹرین حادثے کے بارے میں سن کر مایوس ہوں۔ میں نے مقامی بی جے پی لیڈروں سے بات کی ہے اورکارکنان سے راحتی کاموں میں مدد کرنے کو کہا ہے۔

وزیرریل پیوش گوئل نے حادثہ پرحیرانی ظاہرکی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریلوے فوری راحت اوربچاو کے کام کررہا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے اس حادثے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لئے پانچ لاکھ روپئے معاوضہ اورزخمیں کو مفت علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کو جنگی سطح پرراحت اوربچاو کام چلانے کے احکامات دیئے اورحالات پرنظررکھنے کے لئے وہ خود امرتسرجارہے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ، وزیرخزانہ ارون جیٹلی، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، آپ ممبرپارلیمنٹ بھگوت مان سنگھ ودیگرلیڈروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنی پارٹی کے کارکنان سے راحتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

افسران نے بتایا کہ "راون دہن" کے موقع پر پٹاخے پھوٹنے کے بعد بھیڑمیں سے کچھ لوگ ریل کی پٹریوں کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے، جہاں پہلے سے ہی بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہوکر"راون دہن" دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی وقت دونوں سمت سے ٹرینیں آگئیں  اورلوگوں کوبچنے کا بہت کم وقت ملا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرین کی چپیٹ میں کئی لوگ آگئے۔

اس حادثے کے چشم دید ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہاں ٹرین کافی رفتار سے چل رہی تھی اورریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے کوئی ہارن بھی نہیں بجایا۔ وہاں پٹاخوں کا کافی شورتھا، اس سے لوگوں کو ٹرین کے آنے کا پتہ ہی نہیں چلا۔ مرکزی وزیرمملکت برائے ریل منوج سنہا امرتسرجارہے ہیں۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اشونی لوہانی بھی موقع پرجارہے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ بھی جارہے ہیں۔

Loading...