AMU doctors offer their services in Kumbh Mela علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے ڈاکٹروں نے کمبھ میلے میں خدمت خلق کی پیش کی اعلیٰ مثال– News18 Urdu

علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے ڈاکٹروں نے کمبھ میلے میں خدمت خلق کی پیش کی اعلیٰ مثال

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی 21 رکنی میڈیکل ٹیم ان دنوں کمبھ میلے میں عقیدت مندوں کا مفت علاج کر رہی ہے

Jan 19, 2019 05:59 PM IST | Updated on: Jan 19, 2019 06:05 PM IST

اپنی انسان دوستی اور خدمت خلق کے لئے مشہور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے پریاگ راج  کمبھ میلے میں اپنی طبی خدمات  انجام دے کر قومی یکجہتی کی ایک  اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔ اے ایم  یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی 21 رکنی میڈیکل ٹیم ان دنوں کمبھ میلے میں عقیدت مندوں کا مفت علاج کر رہی ہے ۔ اے ایم یو  کی ٹیم  اب تک ہزاروں مریضوں کی طبی جانچ  کرکے ان کو مفت دوائیں مہیا کرا چکی ہے۔

پندرہ جنوری سے شروع ہونے والے کمبھ میلے میں اب تک دو کروڑ سے زیادہ  افراد سنگم کا اسنان کر چکے ہیں ۔ کمبھ میلے میں  ہزاروں افراد کی  آمد و رفت کا سلسلہ جا ری ہے ۔ یہاں آنے والے عقیدت مندوں کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے اپنی مفت طبی خدمات پیش کی ہیں ۔ اے ایم یو کے وسیع طبی کیمپ میں اب تک سینکڑوں مریضوں کی نہ صرف طبی جانچ کی گئی ہے بلکہ ان کو مفت دوائیں بھی فراہم کی گئی ہیں ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے ڈاکٹروں نے کمبھ میلے میں خدمت خلق کی پیش کی اعلیٰ مثال

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کی اعلیٰ خدمات کو دیکھتے ہوئے کمبھ میلے کے سادھو سنتوں نے ڈاکٹروں کو مبارک باد بھی دی ہے ۔

اے ایم یو کی طبی ٹیم چوبیس  گھنٹے مسلسل  کام کر رہی ہے ۔ کمبھ میں آنے والا کوئی بھی یاتری کسی بھی وقت علاج کے  لئے طبی کیمپ آ سکتا ہے۔ یہاں مریضوں کے لئے پیشگی طور پر طبی سہولیات مفت فراہم کی گئی ہیں ۔مریضوں کی ضروری جانچ کے بعد ان  کو مفت دوائیں بھی مہیا کرائی جا رہی ہیں۔ اے ایم یو کے ڈاکٹروں کی محنت اور  جذبہ کو دیکھ کر کمبھ میں موجود سادھو سنت بھی ان کی خوب پذیرائی کر رہے ہیں ۔

Loading...

 اس موقع پر’’ پرکھر مشن ‘‘کے سر براہ سوامی پر کھرجی مہراج نے ٹیم کی خاتون ڈاکٹر شاد ماں شاہین کو بھگوت گیتا کا نسخہ پیش کیا اس موقع پر’’ پرکھر مشن ‘‘کے سر براہ سوامی پر کھرجی مہراج نے ٹیم کی خاتون ڈاکٹر شاد ماں شاہین کو بھگوت گیتا کا نسخہ پیش کیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کی  اعلیٰ خدمات کو دیکھتے ہوئے کمبھ میلے کے سادھو سنتوں نے ڈاکٹروں کو مبارک باد بھی دی ہے ۔ اس موقع پر’’ پرکھر مشن ‘‘کے سر براہ سوامی پر کھرجی مہراج نے ٹیم کی خاتون ڈاکٹر شاد ماں شاہین کو بھگوت گیتا کا نسخہ پیش کیا ۔ اے ایم یو ٹیم کا کہنا ہے کہ کمبھ میلے میں آنے والے عقیدت مندوں کو وہ اپنی طبی خدمات اسی طرح پیش کرتی رہی گی ۔

 الہ آباد سے مشتاق عامر کی رپورٹ 

Loading...