آنندی بین پٹیل بنیں یوپی کی گورنر، بہار، بنگال اور مدھیہ پردیش کو بھی ملے نئے گورنر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جگدیپ دھن کھڑ کو مغربی بنگال کا نیا گورنر بنایا گیا ہے جبکہ بہار سے لال جی ٹنڈن کا تبادلہ کرکے مدھیہ پردیش کا اور آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش سے تبادلہ کرکے اتر پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

Jul 20, 2019 02:39 PM IST | Updated on: Jul 20, 2019 02:41 PM IST
آنندی بین پٹیل بنیں یوپی کی گورنر، بہار، بنگال اور مدھیہ پردیش کو بھی ملے نئے گورنر

آنندی بین پٹیل بنیں یوپی کی گورنر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جگدیپ دھن کھڑ کو مغربی بنگال کا نیا گورنر بنایا گیا ہے جبکہ بہار سے لال جی ٹنڈن کا تبادلہ کرکے مدھیہ پردیش کا اور  آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش سے تبادلہ کرکے اتر پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی رکن اسمبلی پھاگو چوہان کو ٹنڈن کی جگہ بہار کا گورنر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق سابق مرکزی وزیر رمیش بیس کو تریپورا اور قومی سلامتی کے نائب مشیر آر این روی کو ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ صدارتی محل کی ایک ریلیز کے مطابق ان سبھی کی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے مؤثر ہوگی۔

Loading...

Loading...