پاکستان کی بوکھلاہٹ پر بولے فوجی سربراہ۔ ’’ ایل او سی پر کوئی حرکت کی تو سکھائیں گے سبق‘‘۔

جموں وکشمیر کے حالات پر فوجی سربراہ بپن راوت نے کہا کہ ’’ کشمیری لوگوں کے ساتھ ہماری بات چیت پہلے ہی کی طرح معمول کے مطابق ہے۔ ہم ان سے بغیر بندوق کے ملتے تھے اور امید ہے کہ ہم ان سے بغیر بندوق کے ملتے رہیں گے‘‘۔

Aug 13, 2019 01:52 PM IST | Updated on: Aug 13, 2019 01:52 PM IST
پاکستان کی بوکھلاہٹ پر بولے فوجی سربراہ۔ ’’ ایل او سی پر کوئی حرکت کی تو سکھائیں گے سبق‘‘۔

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت: فائل فوٹو

جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ پاکستان کی یہ بوکھلاہٹ ایل او سی پر دیکھی جا رہی ہے۔ خبر ہے کہ پاکستان لداخ کے نزدیک اسکردو ائیر بیس پر جنگی طیاروں کی تعیناتی کر رہا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کے فوجی سربراہ نے پاکستان کو خبردار کیا ہے۔ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہندوستانی فوج الرٹ پر ہے۔ اگر پاکستانی فوج ایل او سی پر آنا چاہتی ہے تو یہ ان پر منحصر کرتا ہے۔ ان کو واجب جواب ملے گا۔

جموں وکشمیر کے حالات پر فوجی سربراہ بپن راوت نے کہا کہ ’’ کشمیری لوگوں کے ساتھ ہماری بات چیت پہلے ہی کی طرح معمول کے مطابق ہے۔ ہم ان سے بغیر بندوق کے ملتے تھے اور امید ہے کہ ہم ان سے بغیر بندوق کے ملتے رہیں گے‘‘۔

Loading...

پاکستان جے ایف ۔17 جنگی طیارے بھیج سکتا ہے

انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کے مطابق، پاکستان نے یہاں ہفتے کے روز تین سی -130 ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ بھیجیے تھے۔ اس کے ذریعہ فائٹر ائیرکرافٹ کے آلات لائے گئے۔بتایاجارہا ہے کہ پاکستان سرحد پر جے ایف 17 لڑاکے طیارے بھیج سکتا ہے۔ اسکردو پاکستان کا ایک فارورڈ آپریٹنگ ائیربیس ہے۔ وہ اس کا استعمال سرحد پر فوج کی کارروائیوں میں مدد کرنے کے لیے کرتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور بحریہ جنگ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

 

Loading...