اب فوجی افسرنہیں بدل سکیں گے ہر4 سال میں گاڑی– News18 Urdu

اب فوجی افسرنہیں بدل سکیں گے ہر4 سال میں گاڑی

سی ایس ڈی کے ضوابط میں ہوئی تبدیلی، اب افسر8 سال میں ایک ہی گاڑی خرید سکیں گے۔

May 26, 2019 09:19 PM IST | Updated on: May 26, 2019 09:20 PM IST

اب فوج کےافسران کینٹین اسٹورس ڈپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) سے ہرچارسال میں نئی کارنہیں خرید سکیں گے۔ اب اس کےلئے انہیں 8 سال کا انتظارکرنا ہوگا۔ آرمی کینٹین کےضوابط میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ نئے ضوابط  یکم جون سے ہی نافذ کردی جائیں گی۔ پہلے آرمی کے افسرہرچارسال میں اپنی کارتبدیل کرسکتے تھے، لیکن اب انہیں 8 سال سے پہلےآرمی کینٹین سے گاڑی نہیں مل سکے گی۔

سی ایس ڈی یا آرمی کینٹین کا سالانہ بجٹ تقریباً 18 ہزارکروڑروپئے کا ہے۔ آرمی کینٹین میں سبھی سامان بازارقیمت سےکم دام پرملتا ہے۔ تھل سینا، نوسینا اورایئرفورس کےملازمین اور ان کی فیملی کےممبران  کےساتھ ہی سابق فوجی بھی اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔  فی الحال سی ایس ڈی سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑسے زیادہ ہے۔

اب فوجی افسرنہیں بدل سکیں گے ہر4 سال میں گاڑی

نئے ضوابط اب یکم جون سے نافذ ہوجائیں گے۔

Loading...

نئے ضوابط بنانے کے پیچھےسب سے بڑی وجہ بتائی گئی ہے کہ مہنگے سازوسامان میں کینٹین کا کافی بجٹ خرچ ہوجاتا ہے۔ اس کےتحت اب یہ طےکیا گیا ہےکہ چارسال کےضوابط کوبدل کر8 سال کردیا جائے۔ ساتھ ہی کچھ اورتبدیلیاں بھی گئی ہیں۔

کیا ہیں نئے ضوابط

اب فوجی افسر8 سال میں ہی ایک گاڑی خرید سکیں گے۔ پہلے تین ہزارسی سی تک کی گاڑی خریدی جاسکتی تھی، اب اس دائرے کوگھٹا کر 2500 سی سی کردیا گیا ہے۔ ساتھ  ہی افسر12 لاکھ سے زیادہ کی گاڑی نہیں لے سکیں گے۔ یہ ضابطہ سرونگ سویلین آفسیرس پر بھی نافذ ہوگی۔ جے سی اواورجوان اب 1400 سی سی تک کی ہی گاڑی لے سکیں گے۔ وہیں وہ پانچ لاکھ سے زیادہ کی گاڑی نہیں خرید سکیں گے۔ وہیں سروس کےدوران ایک گاڑی اور ریٹائرمنٹ کے بعد ایک گاڑی ہی خرید سکیں گے۔

Loading...