کشمیر: جنگجوؤں اور فوج کے مابین شدید جھڑپیں، تین فوجی جوان اور ایک جنگجو ہلاک– News18 Urdu

کشمیر: جنگجوؤں اور فوج کے مابین شدید جھڑپیں، تین فوجی جوان اور ایک جنگجو ہلاک

سری نگر۔ جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں دو الگ الگ مقامات پر جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری شدید جھڑپوں میں تاحال تین فوجی جوان کی موت ہوئی ہے اور ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔

Oct 05, 2015 01:07 PM IST | Updated on: Oct 05, 2015 01:07 PM IST

سری نگر۔  جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں دو الگ الگ مقامات پر جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری شدید جھڑپوں میں تاحال تین فوجی جوان کی موت ہوئی ہے اور ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان ایس ڈی گوسوامی نے یو این آئی کو بتایا کہ سرحدی ضلع کے کپواڑہ میں لولاب کے جنگلوں میں سیکورٹی فورسز کی سرچ پارٹی اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ اس جھڑپ میں فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ مسٹر گوسوامی نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک جھڑپ جاری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ جنگلوں میں کتنے جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔

کشمیر: جنگجوؤں اور فوج کے مابین شدید جھڑپیں، تین فوجی جوان اور ایک جنگجو ہلاک

Loading...

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنگجوؤں کے فرار ہونے کے راستے بند کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری وہاں روانہ کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کپواڑہ کے تل پاتھرن ہفڑو کے جنگلات میں بھی جھڑپ جاری ہے جس میں تاحال ایک جنگجو کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

Loading...