ایم آئی ایم سربرہ اسدالدین اویسی نے یوپی میں بجایا انتخابی بگل ، ایس پی ، بی ایس پی ، بی جے پی اور کانگریس پر سادھا جم کر نشانہ– News18 Urdu

ایم آئی ایم سربرہ اسدالدین اویسی نے یوپی میں بجایا انتخابی بگل ، ایس پی ، بی ایس پی ، بی جے پی اور کانگریس پر سادھا جم کر نشانہ

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی اترپردیش میں انتخابی بگل بجادیا ہے ۔ بدھ کو سلطان پور کے ایک جلسہ عام میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لے کر مسلمانوں کو ڈرایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کا سب سے زیادہ نقصان کیا ہے

Aug 18, 2016 09:56 AM IST | Updated on: Aug 18, 2016 09:56 AM IST

سلطان پور:  مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی اترپردیش میں انتخابی بگل بجادیا ہے ۔ بدھ کو سلطان پور کے ایک جلسہ عام میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لے کر مسلمانوں کو ڈرایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کا سب سے زیادہ نقصان کیا ہے ۔

ہیڈکوارٹر سے دور كڑوار تھانہ علاقے کے اسلام گنج مارکیٹ میں منعقدہ اس جلسہ عام میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے  ۔  زبردست بارش کے باوجود اسلام گنج مارکیٹ میں جمع بھیڑ اویسی کے کریز کی واضح عکاس تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے ایس پی ، بی ایس پی ، کانگریس اور بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا  ۔

ایم آئی ایم سربرہ اسدالدین اویسی نے یوپی میں بجایا انتخابی بگل ، ایس پی ، بی ایس پی ، بی جے پی اور کانگریس پر سادھا جم کر نشانہ

Loading...

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بی جے پی کا ڈر دکھا کر سیاست کی جا رہی ہے ۔ اویسی نے کہا کہ یہ ملک ان کا ہے وہ یہاں کرایہ دار نہیں بلکہ مالک ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ ان کے لوگ بدعنوانی میں ملوث ہیں ۔ زمینوں پر قبضہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

اویسی نے مظفرنگر فسادات کے لئے ایس پی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی ناکامیوں کی وجہ سے ہی تمام لوگ وہاں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے  ۔ اویسی نے سماج وادی پارٹی میں جاری کھینچ تان اور چچا بھتیجے کے درمیان جاری تنازع پر بھی طنز کسا ۔

Loading...