اسد الدین اویسی نے کہا- '300 سیٹیں جیت کرہندوستان میں منمانی نہیں کرسکیں گے مودی'۔– News18 Urdu

اسد الدین اویسی نے کہا- '300 سیٹیں جیت کرہندوستان میں منمانی نہیں کرسکیں گے مودی'۔

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ 'ہندوستان کوآباد رکھنا ہے، ہم ہندوستان کوآباد رکھیں گے، ہم یہاں پربرابرکےشہری ہیں، کرایے دارنہیں ہیں، شراکت داررہیں گے'۔

Jun 01, 2019 03:56 PM IST | Updated on: Jun 01, 2019 03:56 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے کی حکومت بننے کے بعد حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ 'اگرکوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم 300 سیٹیں جیتنے کے بعد ہندوستان میں منمانی کریں گے، تو یہ نہیں ہوسکے گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم وزیراعظم سے کہنا چاہتے ہیں کہ آئین کا حوالہ دے کراسد الدین اویسی آپ سے لڑے گا۔ مظلوموں ے انصاف کے لئے لڑے گا'۔ اویسی نے کہا کہ 'ہندوستان کو آباد رکھنا ہے، ہم ہندوستان کو آباد رکھیں گے، ہم یہاں پربرابرکے شہری ہیں، کرایے دارنہیں ہیں، شراکت داررہیں گے'۔

اسد الدین اویسی نے کہا- '300 سیٹیں جیت کرہندوستان میں منمانی نہیں کرسکیں گے مودی'۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہندوستان کو آباد رکھنا ہے، ہم ہندوستان کو آباد رکھیں گے۔ مسلمانوں کو مودی حکومت سے ڈرنا نہیں چاہئے۔

Loading...

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو بی جے پی کے اقتدارمیں آنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ آئین ہرشہری کو مذہبی آزادی کا حق فراہم کرتا ہے۔ ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'ہندوستان کا قانون، آئین ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنےمذہب پرعمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان کے وزیراعظم مندرجاسکتے ہیں تو ہم بھی فخرکےساتھ مسجد جاسکتے ہیں۔

owaisi

واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کواپنے دم پراکثریت حاصل ہوئی ہے اور مودی حکومت کی دوبارہ حلف برداری بھی ہوگئی ہے۔ ایسے میں اسد الدین اویسی کا یہ بیان حکومت پردباوبنانے والا ہے۔

Loading...