آسام میں انتخابی مرکز پرووٹروں اور سلامتی دستوں کے درمیان جھڑپ میں ایک کی موت، دو افراد زخمی– News18 Urdu

آسام میں انتخابی مرکز پرووٹروں اور سلامتی دستوں کے درمیان جھڑپ میں ایک کی موت، دو افراد زخمی

گوہاٹی۔ آسام میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران آج مغربی حلقہ سوربھوگ کے ایک انتخابی مرکز پر ووٹروں اور سلامتی دستہ کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہوگئی، جبکہ دو سلامتی اہلکار زخمی ہوگئے۔

Apr 11, 2016 06:13 PM IST | Updated on: Apr 11, 2016 06:13 PM IST

گوہاٹی۔ آسام میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران آج مغربی حلقہ سوربھوگ کے ایک انتخابی مرکز پر ووٹروں اور سلامتی دستہ کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہوگئی، جبکہ دو سلامتی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دیگر مقامات پر ووٹنگ کا عمل تقریبا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے پاک ماحول میں جاری ہے اور ریاست میں دوپہر دو بجے تک 60 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (قانون و انتظام) ایس این سنگھ نے کہا کہ سوربھوگ میں اس وقت جھڑپ ہوگئی جب سلامتی دستہ کے اہلکار وں کو ووٹروں کے درمیان تنازعہ میں مداخلت کرنی پڑی۔ جس کے بعد لوگوں نے سکیورٹی دستہ پر پتھراؤ کردیا اور اہلکاروں کو صورتحال پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا ، جس میں ایک 92 سالہ معمر شخص کو سخت چوٹ لگی جس سے ان کی موت ہوگئی، اسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں پتھراؤ سے سی آر پی ایف کے دو جوان بھی زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ کی وجہ سے انتخابی مرکز میں ووٹنگ کی کارروائی کچھ وقت کے لئے بند کرنی پڑی ، لیکن بعد میں فوری طورپر دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

آسام میں انتخابی مرکز پرووٹروں اور سلامتی دستوں کے درمیان جھڑپ میں ایک کی موت، دو افراد زخمی

Loading...

Loading...