عوام کوجلد ہی مایاوتی کے بی ایس پی چھوڑنے کی خبر بھی مل جائے گی : اعظم خاں– News18 Urdu

عوام کوجلد ہی مایاوتی کے بی ایس پی چھوڑنے کی خبر بھی مل جائے گی : اعظم خاں

رام پور : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور لیڈر اورکابینی وزیر محمد اعظم خاں نے بی ایس پی صدر مایاوتی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کے چوٹی کے لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے سے اشارہ مل رہا ہے کہ جلد ہی بی ایس پی سربراہ کی پارٹی سے وداعی کی خبر بھی لوگوں کو ملے گی۔

Jul 01, 2016 04:43 PM IST | Updated on: Jul 01, 2016 04:43 PM IST

رام پور : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور لیڈر اورکابینی وزیر محمد اعظم خاں نے آج بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کے چوٹی کے لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے سے اشارہ مل رہا ہے کہ جلد ہی بی ایس پی سربراہ کی پارٹی سے وداعی کی خبر بھی لوگوں کو ملے گی۔

مسٹر خان نے آج یہاں چند نیوز چینلوں سے بات چیت میں کہا کہ بی ایس پی سے لیڈروں کا جانا جاری ہے اور اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جلد ہی بہن جی کے بی ایس پی چھوڑنے کی خبر بھی عوام سنیں گے۔

عوام کوجلد ہی مایاوتی کے بی ایس پی چھوڑنے کی خبر بھی مل جائے گی : اعظم خاں

انہوں نے کہا کہ سوامی پرساد موریہ کے بی ایس پی چھوڑنے پر ہی ہم نے کہہ دیا تھا کہ اس سے ان کی پارٹی کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ رہی سہی کسر کل چودھری نے استعفی دینے کا اعلان کر کے پوری کر دی۔ اب جلد خبر ملے گی کہ مایاوتی بھی بی ایس پی چھوڑ گئیں۔ تاہم دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ مایا پارٹی چھوڑیں گی یا پارٹی مایا کو چھوڑ دے گی۔پل کارپوریشن کے ایک افسر سے بدسلوکی کے معاملے پر انہوں نے کچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا۔

Loading...

Loading...