تاج محل کو منہدم کردیں یوگی آدتیہ ناتھ ، 20 ہزار مسلمان بھی کریں گے مدد : اعظم خان– News18 Urdu

تاج محل کو منہدم کردیں یوگی آدتیہ ناتھ ، 20 ہزار مسلمان بھی کریں گے مدد : اعظم خان

اپنے بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہنے والے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے ایک مرتبہ پھر تاج محل کو لے کر متنازع بیان دیا ہے۔

Jun 29, 2018 10:48 AM IST | Updated on: Jun 29, 2018 10:48 AM IST

اپنے بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہنے والے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے ایک مرتبہ پھر تاج محل کو لے کر متنازع بیان دیا ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ وہ غلامی کی نشانی تاج محل کو توڑنے میں وزیر اعلی یوگی کی مدد کریں گے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو دئے ایک بیان میں اعظم خان نے کہا کہ تاج محل کو توڑنے کیلئے پہلا ہتھوڑا یوگی کو مارنا ہوگا ۔ میں اپنے 10-20 ہزار مسلم حامیوں کو لے کر ان کا ساتھ دوں گا۔ اعظم خان کا کہنا ہے کہ انہیں یوگی نے بتایا ہے کہ تاج محل بھگوان شیو کا مندر ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اعظم خان تاج محل کو منہدم کرنے کی بات کرچکے ہیں۔ سال 2017 میں اعظم خان نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی اس عالمی شہرت یافتہ عمارت کو منہدم کردیتی ہے تو وہ 2019 کا الیکشن بھی جیت جائے گی ۔ اس وقت بھی اعظم خان نے تاج محل کو منہدم کرنے میں بی جے پی کا ساتھ دینے کی بات کہی تھی۔

تاج محل کو منہدم کردیں یوگی آدتیہ ناتھ ، 20 ہزار مسلمان بھی کریں گے مدد : اعظم خان

اعظم خان ۔ فائل فوٹو

دراصل یہ پورا تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب اترپردیش کے ٹورسٹ بکلیٹ میں حکومت کی طرف سے تاج محل کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس معاملہ پر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کا وقتا فوقتا بیان بھی آگ میں گھی ڈالنے کا کام کرتا ہے۔

Loading...