مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ہوگا بی جے پی کا اصل امتحان : اعظم خان– News18 Urdu

مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ہوگا بی جے پی کا اصل امتحان : اعظم خان

تریپورہ سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت سے بے پرواہ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر محمد اعظم خاں نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں جیت حاصل کرنا بی جے پی کے لیے مشکل چیلنج ثابت ہوگا ۔

Mar 04, 2018 06:46 PM IST | Updated on: Mar 04, 2018 06:46 PM IST

رامپور : تریپورہ سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت سے بے پرواہ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر محمد اعظم خاں نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں جیت حاصل کرنا بی جے پی کے لیے مشکل چیلنج ثابت ہوگا ۔ مسٹر خان نے یہاں کہا کہ تریپورہ میں بی جے پی کی جیت ہوئی ہے، یہ ایک حقیقت ہے مگر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کا اصل امتحان مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ہوگا۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں اور جھوٹے وعدوں کی پول وہاں کے عوام کھولیں گے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں فتح کے بعد کل بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر منعقد تقریب سے خطاب کرنے کے دوران اذان کے وقت مسٹر مودی کی تقریر روکنے پر طنز کستے ہوئے ایس پی لیڈر نے کہا کہ یہ خوش آمد بات نہیں ہے بلکہ اللہ کا خوف ہے کیونکہ انہوں نے جو بھی باتیں یہاں کی ان میں بہت سی چیزیں ہیں جو کسی بھی اسلامی ریاست میں ہوسکتی ہیں۔

مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ہوگا بی جے پی کا اصل امتحان : اعظم خان

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان ۔ فائل فوٹو

غور طلب ہے کہ ہفتہ کو شمال مشرقی کی تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد وزیر اعظم مودی جیت کے جشن کے لئے پارٹی آفس پہنچے تھے اور جیسے ہی تقریر کرنے کے لئے اسٹیج پر آئے تبھی پاس کی مسجد سے اذان شروع ہو گئی اور انہوں نے دو منٹ تک انتظا رکیا ۔

Loading...

Loading...