جس دن سادھو طاقت بیدار ہوگی، اس دن ہندستان میں ایک نیا مہابھارت ہوگا : رام دیو– News18 Urdu

جس دن سادھو طاقت بیدار ہوگی، اس دن ہندستان میں ایک نیا مہابھارت ہوگا : رام دیو

یوگ گرو بابا رام دیو نے کہاکہ جس دن سادھو طاقت بیدار ہوگی ہندستان میں ایک نیا مہابھارت ہوگا

Jan 28, 2019 08:20 AM IST | Updated on: Jan 28, 2019 10:37 AM IST

یوگ گرو بابا رام دیو نے کہا کہ جس دن سادھو طاقت بیدار ہوگی ہندستان میں ایک نیا مہابھارت ہوگا۔ یوگ گرو نے اتوار کو کمبھ علاقہ میں ’دویہ پریم سیوا مشن ہردوار‘ کے ایک پروگرام میں جانے سے پہلے نامہ نگاروں سے کہاکہ جس دن سادھو طاقت بیدار ہوگی اس دن ہندستان میں ایک نیا مہابھارت ہوگا ۔

ایک سوال کے جواب میں رام دیو نے کہا کہ ملک میں رام مندر بھی بننا چاہئے اور لوگوں کا شری رام اور سیتا جیسا کردار ہونا چاہئے۔ رام راجیہ آنا چاہئے جہاں کسی طرح کا دکھ، غربت، مہنگائی، بے روزگاری ، بھوک اور کسی طرح کا امتیاز نہ ہو، سب کی خوشحالی اور ترقی ہو اور تمام میں ہم آہنگی قائم رہے ایسا ملک بننا چاہئے۔ اس کے لئے حکومتوں کو بڑی سطح پر کوشش کرنی پڑے گی۔

جس دن سادھو طاقت بیدار ہوگی، اس دن ہندستان میں ایک نیا مہابھارت ہوگا : رام دیو

یوگ گرو بابا رام دیو: فائل فوٹو

انہوں نے کہاکہ سنت اس کے لئے آواز اٹھا سکتے ہیں ۔ ملک میں بڑی تعداد میں سادھو سنت ہیں۔ اگر سادھو سنت پوری طرح بیدار ہوجائیں تو سیاست اور سماجی طاقتوں پر ہمارے سنت بھاری پڑ سکتے ہیں۔

بابا رام دیو  گزشتہ 70برسوں میں حکومت کے ذریعہ کسی بھی سنت ۔مہاتما کو بھارت رتن نہ دےئے جانے سے ناراض نظر آئے۔ انہوں نے کہاکہ انعام کی عظمت برقرار رکھنی ہے تو سادھو سنیاسیوں کو بھی بھارت رتن دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مدر ٹریسا ، سفارتکاروں، کھلاڑیوں، فنکاروں اور دیگر شعبہ کے لوگوں کے مقابلہ میں کیا ہندستان کے سنت مہاتماوں کا کردار کمتر ہے۔ ملک کے سنت مہاتماوں نے کروڑوں لوگوں کو تعلیم اور سنسکار دیکر ان کی زندگی بہتر بنائی ہے۔ ملک میں سادھو سنتوں کو وہی وقار ملنا چاہئے جو کسی بھی فرقہ کے شخص کو ملتا ہے۔

 

Loading...