یوپی: بیوی نے ای-رکشا بیچنے کی مخالفت کی تو شوہر نے دیا تین طلاق– News18 Urdu

یوپی: بیوی نے ای-رکشا بیچنے کی مخالفت کی تو شوہر نے دیا تین طلاق

اترپردیش سے تین طلاق کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس میں خاتون نے شوہر کے ای-رکشا بیچنے کی مخالفت کیا تو شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دیا۔

Aug 02, 2018 06:01 PM IST | Updated on: Aug 02, 2018 06:01 PM IST

اترپردیش سے تین طلاق کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس میں خاتون نے شوہر کے ای-رکشا بیچنے کی مخالفت کی تو شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دیا۔ معاملہ یو پی کے بہرائچ ضلع کے روپئی ڈیہا تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہاں نئی بستی گاوں میں رہنے والی ایک خاتون نے جب اپنے شوہر کے ای-رکشا  بیچنےکی مخالفت کی تو اسے طلاق دے کر گھر سے باہر نکال دیا۔

خاتون اپنے بچوں کو لے کر اپنے میکے آگئی۔ اس کے بعد خاتون کے بھائیوں نے پولیس میں جہیز کے لئے ہراساں کرنا اور تین طلاق کے الزام میں شکایت درج کرائی ۔ حد تو تب ہو گئی جب شکایت ملنے کے باوجود پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

یوپی: بیوی نے ای-رکشا بیچنے کی مخالفت کی تو شوہر نے دیا تین طلاق

علامتی تصویر

Loading...

در اصل 29 سالہ خاتون کا نکاح 13 سال پہلے نئی بستی گاوں کے باشندہ یاسین سے ہوا تھا۔ ان کے دو بچے بھی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ شوہر کچھ مہینوں سے جوا کھیلنے لگا، جس سے گھر کے مالی حالات خراب ہونے لگے۔ گھر چلانے کے لئے خاتون خود کام کرنے لگی۔ اس نے اپنے شوہر کو بھی ایک ای- رکشا لاکر دیا تاکہ وہ جوا چھوڑ کر کام کرنے لگ جائے۔ لیکن شوہر کو جوئے کی لت اس قدر لگ گئی تھی کہ اس نے ای- رکشا بھی بیچ دیا اور جب خاتون نے اس کی مخالفت کی تو شوہر نے اسے تین طلاق دے کر گھر سے باہر نکال دیا۔

 

Loading...