اگنی ایک میزائل کا کامیاب تجربہ ، جانئے کیا کیا خوبیاں ہیں– News18 Urdu

اگنی ایک میزائل کا کامیاب تجربہ ، جانئے کیا کیا خوبیاں ہیں

بالاسور: ملک میں تیار کی گئی درمیانی پارٹی نیوکلیائی اگنی ایک بلیسٹک میزائل کا آج دھمارا ساحل پر ڈاکٹر عبدالکلام سے منسوب جزیرہ میں کامیاب تجربہ کیاگیا۔ بارہ ہزار کلو گرام وزنی اور ایک میٹر سائز کی یہ میزائل 2.5 کلو میٹر فی سکنڈ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے۔ اس کی مار 700 سے 1150 کلو میٹر کے درمیان ہے۔

Mar 14, 2016 10:34 PM IST | Updated on: Mar 14, 2016 10:34 PM IST

بالاسور: ملک میں تیار کی گئی درمیانی پارٹی نیوکلیائی اگنی ایک بلیسٹک میزائل کا آج دھمارا ساحل پر ڈاکٹر عبدالکلام سے منسوب جزیرہ میں کامیاب تجربہ کیاگیا۔ بارہ ہزار کلو گرام وزنی اور ایک میٹر سائز کی یہ میزائل 2.5 کلو میٹر فی سکنڈ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے۔ اس کی مار 700 سے 1150 کلو میٹر کے درمیان ہے۔

ڈی آر ڈی او کے حکام نے بتایا کہ میزائل کا تجربہ صبح9 بج کر 13 منٹ پر اسٹرائجک فورسز کمانڈ (ایس ایف سی) کی تربیتی مشق کے تحت کیاگیا جو کامیاب رہا۔ تیاری کے مرحلہ میں اگنی ایک کا پہلا تجربہ 1989 میں کیاگیاتھا جب کہ مکمل جنگی ہتھیار کے طور پر اس کا آخری تجربہ 27 نومبر 2015 کو کیاگیا۔

اگنی ایک میزائل کا کامیاب تجربہ ، جانئے کیا کیا خوبیاں ہیں

ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ یہ میزائل جدید نویس نیوں گیشن نظام سے لیس ہے جس کی بدولت اس کا نشانہ تقریباً اچوک ہے یہ ایک ہزار کلو گرام روایتی پے لوڈ یا نیوکلیائی حربہ لے کر اپنے ہدف تک پہنچ سکتی ہے۔