best jio 449 rupees plan offers 3 months validity free calling sms internet data know more cricket plan snm جیو کا دھماکیدار پلان: ایک مرتبہ کرائیں ریچارج اور 3 ماہ تک پائیں سب کچھ مفت– News18 Urdu

جیو کا دھماکیدار پلان: ایک مرتبہ کرائیں ریچارج اور 3 ماہ تک پائیں سب کچھ مفت

کمپنی کے کچھ پلان تو ایسے ہیں کہ جس میں ایک مرتبہ ریچارج کراکر کسٹمرس تقریبا پورے سال مفت میں کالنگ کی سہولیت پاسکتے ہیں۔ جسے جیو نے لانگ ٹرم پیک کٹیگری میں رکھا ہے۔

Jun 19, 2019 07:43 AM IST | Updated on: Jun 19, 2019 08:22 AM IST

ریلائنس جیو کی مفت کالنگ سروس اور سستے ڈیٹا پلان کا فائدہ ہم سب اٹھا رہے ہیں، جیو کے آنے سے کسٹمرس کے درمیان مفت سیواؤں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ کمپنی کے کچھ پلان تو ایسے ہیں کہ جس میں ایک مرتبہ ریچارج کراکر کسٹمرس تقریبا پورے سال مفت میں کالنگ کی سہولیت پاسکتے ہیں۔ جسے جیو نے لانگ ٹرم پیک کٹیگری میں رکھا ہے۔ اس پلان میں کسٹمرس کو 360 دنوں کی مدت (ویلیڈٹی) ملتی ہے مگر ہم بات کر رہے ہیں جیو کے ایسے پلان کی جس میں کسٹمرس 449 روپئے کے ریچارج پر تین مہینے تک مفت سروسز کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آیئے  اس آفر کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرتے ہیں۔۔۔

کرکٹ کیلئے اسپیشل پلان۔۔۔ ریلائنس جیو نے حال ہی  میں اپنے صارفین کیلئے بہترین ڈیٹا پلان پیش کیا ہے۔ جیو کرکٹ سیزن ڈیٹا پیک نام کے اس نئے پری پیڈ ریچارج پلان کیلئے صارفین کو صرف 251 روپئے کا ریچارج کرانا ہوگا۔۔ جس میں 51 دنوں کیلئے 102 جی بی ڈیٹا ملے گا۔

جیو کا دھماکیدار پلان:  ایک مرتبہ کرائیں ریچارج اور 3 ماہ تک پائیں سب کچھ مفت

اس پلان کی سب سے خاص بات ہے کہ اس ڈیٹا سے آئی سی سی کرکٹ 2019 (آئی سی سی ورلڈ کپ 2019) کے سبھی کرکٹ میچوں کی لائیو اسٹریمنگ دیکھی جا سکے گی۔ اس پلان کے بارے میں جیو کاکہنا ہے کہ یہ پیک 2019 کرکٹ ورکڈ کپ کے سبھی میچوں کی لائیو اسٹریمنگ کیلئےپیش ہے۔ اگر یوزر کے پاس ہاٹ اسٹار کی ممبر شپ نہیں ہے پھر بھی وہ اس پلان کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ میچوں کو اسٹریم کرنے کیلئے یوزر ہاٹ اسٹار اور جیو ٹی وی دونوں کے ذریعے سے ایسا کرنا منتخب کر سکتے ہیں۔۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریزکی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریزکے پاس ہی ہے ۔

Loading...