big breaking 8 injured in the grenade blast at a shopping mall in the busy zoo road area of guwahati snm گوہاٹی دھماکہ: گرینیڈ حملے میں 6 زخمی، تین کو حراست میں لیا– News18 Urdu

گوہاٹی دھماکہ: گرینیڈ حملے میں 6 زخمی، تین کو حراست میں لیا

گوہاٹی کے زو روڈ علاقے میں ایک شاپنگ مال کے باہر گرینیڈ سے حملے کی خبرہے۔ اس حملے میں 6 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

May 15, 2019 09:58 PM IST | Updated on: May 15, 2019 10:07 PM IST

گوہاٹی کے زو روڈ علاقے میں ایک شاپنگ مال کے باہر گرینیڈ سے حملے کی خبرہے۔ اس حملے میں 6 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کی اطلاع پاکر موقع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز پہنچ گئی اور جانچ کی جارہی ہے۔ وزیر اعلی سروانند  سونووال نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ بتایا جاارہا ہے کہحملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم کو نشانہ بنایا تھا۔ اب تک پولیس نے تین لوگوں کو اس معاملے میں حراست ،لے لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے اہک پولیس افسر بھاسکر کلیتا کے قتل میں شامل تھا۔ آسام کے ڈی جی پی کلدھر سیکیا نے بتایا کہ حملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ اب تک ملی معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا تھا۔

معلومات کے مطابق گوہاٹی کے زور روڑکے ایک شاپنگ مال میں جب لوگ گھوم رہے تھے اسی دوران وہاں کچھ لوگ پہنچے اور انہوں نے مال کے باہر گرینیڈ سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں 6 لوگ زخمی ہو گئےہیں۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل بتائے جارہے ہیں۔

گوہاٹی دھماکہ: گرینیڈ حملے میں 6 زخمی، تین کو حراست میں لیا