big breaking special cell of delhi police today arrested abdul majid baba a wanted terrorist of jaish e mohammad snm جموں کشمیر کا مقامی جیش محمد کا دہشت گرد عبدالماجد بابا دہلی سے گرفتار– News18 Urdu

جموں کشمیر کا مقامی جیش محمد کا دہشت گرد عبدالماجد بابا دہلی سے گرفتار

دہلی پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق، دہشت گرد عبدالماجد بابا جموں کشمیر کے سوپور ضلع کا رہنے والا ہے۔

May 14, 2019 06:48 PM IST | Updated on: May 14, 2019 07:19 PM IST

دہلی پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اسپیشل سیل کے جوانوں نے جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی پہچان عبدالماجد بابا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ گزشتہ 5 سالوں سے فرارچل رہا تھا۔ دہلی پولیس نے اس کی گرفتاری پر 2 لاکھ روپئے کا انعام اعلان کررکھاتھا۔ بتایا جاتا ہے کہ عبد اللہ بابا کی کئی معاملوں میں تلاش تھی۔

دہلی پولیس سے ملی جانکاری کے  مطابق، عبدالماجد بابا جموں کشمیر کے سوپور ضلع کا رہنے والا ہے۔ اسپیشل سیل ڈپٹی کمشنرآف پولیس سنجیو کماریادو نے بتایا کہ عبدالماجد بابا کی گرفتاری پر دولاکھ روپئے کا انعام تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گرد عبدالماجد بابا کے بارے میں خفیہ معلومات ملی تھی۔ ا س کے بعد پولیس نے اسے ٹریک کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

جموں کشمیر کا مقامی جیش محمد کا دہشت گرد عبدالماجد بابا دہلی سے گرفتار

علامتی تصویر

سنجیو کماریادو نے بتایا کہ دہشت گرد ایک معاملے میں تھا اور دہلی ہائی کورٹ نے اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ دہلی پولیس کی ٹیم سری نگر میں اسے ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب رہی۔ دہشت گرد کو سری نگر سی جے ایم کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ریمانڈ کیلئے دہلی لایا گیا۔

سنجیو کمار یادو نے بتایا کہ سال 2007 میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور دہشت گردوں کے درمان شوٹ آؤٹ ہواتھا، اسی معاملے میں عبدالماجد بابا فرار تھا۔ اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔

در اصل 2007 میں دہلی کے ڈی ڈی یو مارگ اسپیشل سیل اور دہشت گردوں کے درمیان ایک بڑا شوٹ آؤٹ ہوا تھا، اس کے بعد ایک پاکستانی جبکہ 3 کشمیری دہشت گرد پکڑے گئے تھے۔ 2007 میں لوور کورٹ نے سبھی کو بری کر دیا تھا لیکن 2015 میں ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنا دی تھی۔