اسپائس جیٹ کی 35 فلائٹ رد! ڈی جی سی اے نے کہا مسافروں کو ریفنڈ کریں یا دوسرے طیارے سے بھیجے

ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایوی ایشن کمپنیوں سے کہا ہے کہ اپنے گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ طیاروں کے مسافروں یاتو پیسہ واپس کریں یا ان کو دوسرے طیاروں سے لے جانے کا پلان بتائیں۔

Mar 14, 2019 03:01 PM IST | Updated on: Mar 14, 2019 03:22 PM IST

دو بڑے طیارہ حادثوں کے بعد سوالوں میں گھرے بوئنگ 737 میکس طیاروں کی پروازیں بدھ سے ہندستان میں پوری طرح سے بند کردی گئی ہیں۔ ایسے میں جمعرات کو اسپائس جیٹ کی 35 فلائٹ کی اڑان رد کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی  جی سی اے) نے ایوی ایشن کمپنیوں سے کہا ہے کہ اپنے گراؤنڈ کئے گئے بوئنگ طیاروں کے مسافروں یاتو پیسہ واپس کریں یا ان کو دوسرے طیاروں سے لے جانے کا پلان بتائیں۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ کمپنی یہ بھی بتائے کہ بوئنگ طیارہ نہیں چلنے سے آگے کرایہ نہ بڑھے اس کے کیاانتظام کمپنیاں کر رہی ہیں۔ اس کا بیورہ بھی دینا ہوگا۔

آپ کو بتادیں کہ اتھوپین طیارہ حادثے کے بعد دنیا بھر کے کئی ممالک نے بوئنگ میکس طیاروں پر روک لگا دی ہے۔ ہندستان نے بھی ان طیاروں پر روک لگائی ہے۔ ساتھ ہی بدھ کو باہر سے آنے والے بوئنگ طیاروں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

اسپائس جیٹ کی 35 فلائٹ رد! ڈی جی سی اے نے کہا مسافروں کو ریفنڈ کریں یا دوسرے طیارے سے بھیجے

Loading...

قابل غور ہے کہ ایف اے اے کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایف اے اے بوئنگ 737میکس کے طیاروں کی سروس کو فی الحال بند کرنے کی ہدایت دیتی ہے۔ ایف اے اے نے ڈاٹا یکجا کرنے اور حادثہ کی جگہ سے جمع کئے گئے نئے ثبوتوں کے نتائج پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ ایف اے اے کی ہدایت کے بعد بوئنگ نے بیان جاری کرکے کہا کہ بوئنگ کو 737۔میکس کی سیکورٹی پر پورا اعتماد ہے۔ حالانکہ ایف اے اے ، امریکی قومی سیکورٹی بورڈ (این ٹی سی بی) اور ایوی ایشن اتھارٹی کی صلاح کے بعد کمپنی طیاروں کی حفاظت اور ایف اے اے کی جاری ہدایت کے پیش نظر پوری دنیا میں بوئنگ 737۔ میکس کی خدمات کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

بوئنگ کے چیئرمین اورچیف ایکزیکیوٹیو افسر ڈینس موئلن برگ نے کہاکہ میں پوری بوئنگ ٹیم کی طرف سے طیارہ حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم سکیورٹی کے پیش نظر اس قدم کی حمایت کررہے ہیں۔ ہمارے لئے سیکورٹی ہمیشہ ہی ترحیح رہی ہے اور آگے بھی رہے گی۔ ڈینس موئلن برگ نے کہاکہ سکیورٹی سے بڑھ کر ہماری کمپنی اور ہماری صنعت کے لئے دوسری کوئی بڑی ترجیح نہیں ہے۔ ہم تفتیشی افسران کے ساتھ مل کر اس حادثہ کی وجہ کا پتہ لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں اور ساتھ ہی سیکورٹی بڑھانے اور ایسے حادثے پھر نہیں ہوں یہ یقینی بنانے میں مدد کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایتھوپین ایئرلائنز کا بوئنگ 737-800میکس طیارہ گزشتہ اتوار کو صبح ایتھوپیا میں بشوفتو کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا، جس میں طیارہ کے عملہ کے اراکین سمیت اس میں سوار تمام 157لوگ مارے گئے تھے۔ اس حادثہ کے بعد ہندستانی ڈائٹرکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ملک کے فضائی علاقہ میں میکس کے طیاروں کی پرواز پر پابندی لگا دی تھی۔

(یون این آئی کے انپٹ کے ساتھ)

Loading...