انٹرنیشنل ٹیکوونڈو چمپئن شپ میں جموں و کشمیر کے لڑکے اور لڑکیوں نے ماری بازی ، جیتے کئی میڈلس– News18 Urdu

انٹرنیشنل ٹیکوونڈو چمپئن شپ میں جموں و کشمیر کے لڑکے اور لڑکیوں نے ماری بازی ، جیتے کئی میڈلس

مفتی صالح نے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ وہیں سعدیہ طارق ، آفرین حیدر، اور زین نذیر نے ملک کو برانز میڈل دلایا ہے۔

Jun 17, 2019 10:47 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 10:51 PM IST

کھیل کے میدان سے جموں و کشمیر کے لئے اچھی خبر ہے ۔ حیدرآباد میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹیکوونڈو چمپئن شپ میں جموں و کشمیر کے لڑکے اور لڑکیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی میڈلس جیتے ہیں۔مفتی صالح نے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ وہیں سعدیہ طارق،آفرین حیدر، اور زین  نذیر نے ملک کو برانز میڈل دلایا ہے۔

انڈیا اوپن انٹرنیشنل ٹیکوونڈو اولمپک رینکنگ چمپئن شپ میں مختلف زمروں کے مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔ جن میں مفتی صالح نے بہترین مظاہرہ کیا۔تاہم وہ فائنل میں بہت ہی کم پوائنٹس سے مقابلہ ہار گئے اور سلور میڈل پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ زین نذیر کو برانز میڈل حاصل ہوا ہے۔

انٹرنیشنل ٹیکوونڈو چمپئن شپ میں جموں و کشمیر کے لڑکے اور لڑکیوں نے ماری بازی ، جیتے کئی میڈلس

اس سے پہلے سعدیہ طارق اور آفرین حیدر نے  بھی ملک کو برانز میڈل دلایا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے  بین الاقوامی مقابلے میں بڑے پیمانے پر میڈلس جیتے ہیں ۔ کشمیر ٹیکوونڈو ٹیم کی قیادت دانش منظور کررہے ہیں۔ نثاراحمد اورکوچ اتُل پنگوٹرا نے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی ہے۔

kashmir2

یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ  ٹیکوونڈو ٹیم کو حکومت کا کچھ تعاون حاصل نہیں ہوا ہے اور کوئی اسپانسر بھی نہیں ہے ، بلکہ ان کھلاڑیوں نے اپنے خرچ پر اس چمپئن شپ میں حصہ لیا ہے۔

Loading...