بہار: مظفرپور میں آتشزدگی سے 200 گھر جل کرخاکستر 6 افراد جھلسے– News18 Urdu

بہار: مظفرپور میں آتشزدگی سے 200 گھر جل کرخاکستر 6 افراد جھلسے

بہار میں ضلع مظفر پور کے اهياپور تھانہ علاقہ کے شیخ پور ڈھاب گاؤں کی ایک بستی میں کل دیر رات آگ لگنے سے 200 گھر جل کر ت خاکستر ہو گئے اور چھ افراد جھلس گئے۔

Mar 20, 2019 11:13 AM IST | Updated on: Mar 20, 2019 11:14 AM IST

بہار میں ضلع مظفر پور کے اهياپور تھانہ علاقہ کے شیخ پور ڈھاب گاؤں کی ایک بستی میں کل دیر رات آگ لگنے سے 200 گھر جل کر ت خاکستر ہو گئے اور چھ افراد جھلس گئے۔

پولیس ذرائع نےیہاں بتایا کہ مذکورہ بستی میں کل دیر رات ایک گھر میں آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ارد گرد کے 200 دیگر گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثہ میں تقریبا 50 لاکھ روپے کی قیمت سے زیادہ کی جائیداد جل کر تباہ ہونے کا اندازہ ہے۔

بہار: مظفرپور میں آتشزدگی سے 200 گھر جل کرخاکستر 6 افراد جھلسے

Loading...

ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران تقریباً چھ افراد جھلس گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ آلوک رنجن گھوش اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار میڈیکل ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔جھلسے ہوئے لوگوں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Loading...