تین طلاق بل پر بی جے پی کے ساتھ نہیں جے ڈی یو ، پارلیمنٹ میں کرے گی مخالفت– News18 Urdu

تین طلاق بل پر بی جے پی کے ساتھ نہیں جے ڈی یو ، پارلیمنٹ میں کرے گی مخالفت

جنتادل یونائٹیڈ کے قومی جنرل سکریٹری اور نتیش حکومت میں وزیر شیام رجک نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی تین طلاق کے معاملہ پر اپنے پرانے موقف پر قائم ہے۔

Jun 13, 2019 11:32 PM IST | Updated on: Jun 13, 2019 11:32 PM IST

جنتادل یونائٹیڈ کے قومی جنرل سکریٹری اور نتیش حکومت میں وزیر شیام رجک نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی تین طلاق کے معاملہ پر اپنے پرانے موقف پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پارلیمنٹ میں تین طلاق کے نئے بل کی مخالفت کرے گی ۔ ویسے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب جے ڈی یو نے بی جے پی سے الگ موقف اختیار کیا ہے ۔ اس سے پہلے دفعہ 370 کے معاملہ پر بھی جے ڈی یو نے بی جے پی کے موقف کی مخالفت کی تھی ۔

شیام رجک نے کہا کہ ہماری مخالفت کی وجہ سے تین طلاق کا بل راجیہ سبھا میں پاس نہیں ہوسکا تھا ۔ تین طلاق بل کو لے کر جے ڈی یو کی رائے پہلے سے ہی واضح ہے ۔ چونکہ یہ سماج سے وابستہ مسئلہ ہے ، اس لئے جے ڈی یو کا ماننا ہے کہ اس معاملہ کو سماج کو ہی طے کرنے دینا چاہئے۔

تین طلاق بل پر بی جے پی کے ساتھ نہیں جے ڈی یو ، پارلیمنٹ میں کرے گی مخالفت

علامتی تصویر

Loading...

وہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ این ڈی اے میں رہ کر حکومت کی مخالفت کررہے ہیں ، تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ این ڈی سے وابستہ نہیں ہے ، بلکہ یہ حکومت سے وابستہ ہے ، اس لئے اس معاملہ پر جے ڈی یو کی رائے بالکل واضح ہے ۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں تین طلاق کو لے کر نئے بل لانے کی بات مرکزی حکومت نے کہی تھی ، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر لوک سبھا میں تین طلاق بل پیش کرنے کیلئے حکومت تیار ہے۔ مرکزی کابینہ نے ایک مرتبہ میں تین طلاق پر پابندی لگانے کیلئے بدھ کو نئے بل کو منظوری دی۔

Loading...