بہار۔ جھارکھنڈ ایگزٹ پول نتائج 2019 میں این ڈی اے کا دبدبہ– News18 Urdu

بہار۔ جھارکھنڈ ایگزٹ پول نتائج 2019 میں این ڈی اے کا دبدبہ

نیوز18 نیٹ ورک نے دنیا کی سب سے بڑی سروے ایجنسی آئی پی ایس اوایس کے ساتھ مل کرپورے ملک کی نبض ٹٹولا ہے۔

May 19, 2019 08:01 PM IST | Updated on: May 19, 2019 08:21 PM IST

بہار۔ جھارکھنڈ  لوک سبھا الیکشن کے سبھی 7 مرحلوں کی ووٹنگ کا عمل اب مکمل ہوچکا ہے۔ بہار کی 40 جبکہ جھارکھنڈ کی 14سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نتائج کا انتظار شروع  ہوگیا۔ مرکزمیں کس کی حکومت بنے گی یہ تو 23 مئی کوووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوپائے گا۔ حالانکہ ان نتائج کی جھلک نیوز 18 نیٹ ورک آج ہی آپ کے سامنے پیش کررہا ہے۔

نیوز18 نیٹ ورک  نے دنیا کی سب سے بڑی سروے ایجنسی آئی پی ایس اوایس کے ساتھ مل کرپورے ملک کی نبض ٹٹولا ہے۔ پورے ملک میں رائے دہندگان سے بات کرکے بے حد سائنسی طریقے سے ایسا ایگزٹ پول کیا ہے جو نتائج کے بے حد قریب ہوگا۔

بہار۔ جھارکھنڈ ایگزٹ پول نتائج 2019 میں این ڈی اے کا دبدبہ

ملک کی سیاست میں اترپردیش کے بعد اگر کسی ریاست کا رول سب سے اہم ہوتا ہے تو وہ بہار ہے۔ یہاں مہاراشٹر اور مغربی بنگال کے مقابلہ میں کم سیٹیں ہیں ، لیکن 40 سیٹوں کے سہارے ہی مرکز کی سیاست کو سادھنے میں بہار کا بڑا رول ہوتا ہے۔17ویں لوک سبھا انتخابات کو لے کر اس بار بہار میں تیجسوی یادو کی قیادت میں مہا گٹھ بندھن بھاری پڑے گا یا پھر نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے، اسے جاننے کو لے کر ہر کوئی پرجوش ہے۔ ایگزٹ پول میں بہار کی کل 40 سیٹوں میں این ڈی اے کو 34-36 جبکہ یو پی اے کو 4-6 سیٹیں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہیں، جھارکھنڈ میں این ڈی اے کو 10 جبکہ یو پی اے کو 4 سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں۔ یہاں دیکھیں ویڈیو۔

Loading...