بہار میں نکسلیوں اور سی آر پی ایف جوانوں میں تصادم ، 10 کوبرا کمانڈو شہید– News18 Urdu

بہار میں نکسلیوں اور سی آر پی ایف جوانوں میں تصادم ، 10 کوبرا کمانڈو شہید

یہ واقعہ اورنگ آبا د۔ گیاسرحد سے ملحق ڈمری نالہ علاقہ کے جنگلوں میں پیش آیا ۔سی آر پی ایف کے جوان جب علاقے میں ماونوازوں کے خلاف تلاشی مہم چلارہے تھے تبھی بارودی سرنگ کے دھماکہ کی زد میں آجانے سے دس جوان شہید ہوگئے۔

Jul 19, 2016 12:28 AM IST | Updated on: Jul 19, 2016 09:35 AM IST

اورنگ آباد : بہار میں نکسل متاثرہ اورنگ آباد ضلع کے ڈمری نالہ کے جنگلوں میں سی آر پی ایف اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں کل رات دس جوان شہیداور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ جب کہ چار ماونواز بھی مارے گئے۔

ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس پوی کے ٹھاکر نے  بتایا کہ یہ واقعہ اورنگ آبا د۔ گیاسرحد سے ملحق ڈمری نالہ علاقہ کے جنگلوں میں پیش آیا ۔سی آر پی ایف کے جوان جب علاقے میں ماونوازوں کے خلاف تلاشی مہم چلارہے تھے تبھی بارودی سرنگ کے دھماکہ کی زد میں آجانے سے دس جوان شہید ہوگئے۔ واردات میں دو جوان بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بہار میں نکسلیوں اور سی آر پی ایف جوانوں میں تصادم ، 10 کوبرا کمانڈو شہید

مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ بعد میں سی آر پی ایف کے جوانوں او رماونوازوں کے درمیان تصادم میں تین ماونواز مارے گئے۔علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے حالانکہ علاقے میں کچی سڑک ہونے کی وجہ سے بارودی سرنگ بچھائے جانے کے خدشہ کے مدنظر تلاشی مہم میں رکاوٹ آرہی ہے ۔ علاقے میں اضافی فورس بھیجی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جوان پیدل ہی تلاشی مہم چلارہے ہیں اور سیکورٹی اسباب کی بنا پر علاقے میں آمدورفت بھی روک دی گئی ہے۔