bihar pornographic photo of district council member is viraled in nawada بہار : ضلع پریشد کی رکن کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ایک گرفتار – News18 Urdu

بہار : ضلع پریشد کی رکن کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ایک گرفتار

بہار کے نوادہ ضلع میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔وائرل تصویر ضلع پریشد رکن منجو دیوی کی بتائی جارہی ہے۔

Nov 19, 2018 01:55 PM IST | Updated on: Nov 19, 2018 01:55 PM IST

بہار کے نوادہ ضلع میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔وائرل تصویر ضلع پریشد رکن منجو دیوی کی بتائی جارہی ہے۔ تصویر کے وائرل ہوتے ہی پورے علاقہ میں بحث کا بازار گرم ہوگیا ۔ وہیں شکایت کے بعد پولیس نے تصویر وائرل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ منجو دیوی نکسل متاثرہ رجولی سیکشن کے جنوب سے ضلع پریشد کی رکن ہیں۔ ان کی کئی قابل اعتراض اور فحش تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شبیہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

بہار : ضلع پریشد کی رکن کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ایک گرفتار

بہار : ضلع پریشد کی رکن کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ایک گرفتار

تصویر وائرل ہونے کے بعد منجو دیوی نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس جانچ میں پتہ چلا کہ تصویر وائرل کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا ڈرائیور ہی تھا۔ اس کے بعد پولیس نے چھاپہ ماری کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ادھر منجو دیوی کا کہنا ہے کہ ان کو بدنام کرنے کی سازش رچی گئی ہے۔ تصویر کب کی ہے ، انہیں خود ہی معلوم نہیں ہے۔ وہ ایسی حرکتیں نہیں کرسکتی ہیں ۔ وہیں ضلع پریشد رکن نے مقامی افراد رشی راج ونشی ، دلیپ سنگھ اور راجو پر بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے بھی بہار میں کئی مرتبہ لیڈروں کی فحش تصوریں اور ویڈیوز سامنے آچکے ہیں ۔

Loading...