bjp amit shah likely to be finance minister of india snm– News18 Urdu

پہلی مرتبہ مرکزی وزیر بنے امت شاہ، دی جاسکتی ہے وزارت خزانہ کی ذمہ داری

May 30, 2019 08:56 PM IST | Updated on: May 30, 2019 09:01 PM IST

بی جے پی صدر امت شاہ نے مودی کابینہ کے طور پر حلف لے لیا ہے۔ انہیں مودی حکومت میں وزارت خزانہ کا چارج دیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ دو لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کو زبردست اکثریت دلانے والے امت شاہ مودی کابینہ کااہم حصہ بن گئے ہیں۔

امت شاہ گجرات میں وزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔ سال 2002 می امت شاہ کے اچھے کاموں کو دیکھتے ہوئے انہیں داخلی امور اور ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی تھی۔ 2007 میں بھی امت شاہ کو ایک مرتبہ پھر گجرات کابینہ میں شامل کیا گیا اور انہیں وزارت داخلہ کے ساتھ۔ساتھ ٹرانسپورٹ ، پارلیمانی کام، لا اور ایکسائز ڈپارٹمینٹ کا چارج بھی سونپا گیا۔

پہلی مرتبہ مرکزی وزیر بنے امت شاہ، دی جاسکتی ہے وزارت خزانہ کی ذمہ داری

امت شاہ

Loading...

ارون جیٹلی نے لکھا تھا خط۔۔۔ گزشتہ مودی حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ارون جیٹلی اس مرتبہ دوبار کسی وزارت کا ذمہ اٹاھنے کو تیار نہیں ہیں۔ اپنی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے جیٹلی نے نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ' میں گزشتہ 18 مہینوں سے سنگین بیماری سے متاثر ہوں۔ انتخابی تشہیر ختم ہونے  کے بعد جب آپ کیدارناتھ جارہے تھے، تب میں نے آپ ک رسمی طور پر کہا تھا کہ میں صحت کی وجہ سے آگے کوئی ذمہ داراٹھانے سے قاصر رہوں گا'۔۔

Loading...