کیا شیو سینا کے ساتھ گٹھ بندھن کی تیاری میں ہے بی جے پی؟

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی معاون پارٹی شیو سینا کے ساتھ گٹھ بندھن کے لئے پارٹی کا دروازہ کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

Jan 15, 2019 07:39 AM IST | Updated on: Jan 15, 2019 07:50 AM IST
کیا شیو سینا کے ساتھ گٹھ بندھن کی تیاری میں ہے بی جے پی؟

فائل تصویر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی معاون پارٹی شیو سینا کے ساتھ گٹھ بندھن کے لئے پارٹی کا دروازہ کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہاراشٹرا بی جے پی کے ترجمان مادھو بھنڈاری نے سی این این نیوز- 18 سے خاص بات چیت میں کہا، ’’ ہم 2014 لوک سبھا انتخابات میں ایک ساتھ لڑ چکے ہیں۔ حالات ابھی نہیں بدلیں ہیں‘۔

حالاںکہ یہ پوچھے جانے پر کی کیا بی جے پی اکیلے دم پر لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لئے تیاری تھی، اس پرکچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا۔ ممبئی میں جاری  ’بیسٹ‘ یعنی بریہن ممبئی الیکٹریسٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ کی ہڑتال پر بی جے پی کی خاموشی کے بعد بھانڈاری کے بیان کے سیاسی معنی بھی ہو سکتے ہیں۔

لاکھ اختلافات کے بعد بھی دونوں پارٹیاں گٹھ بندھن ہونے یہ نا ہونے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ لیکن بی جے پی کا شیو سینا کے لئے رویہ کافی حد تک بدلا ہے تاہم غور کرنے والی بات یہ ہے کہ شیو سنیا کی جانب سے آ رہی تنقیدوں سے نہیں لگتا کہ پارٹی  بی جے پی سے گٹھ بندھن کی تیاری میں ہے۔

Loading...

Loading...