ندا کی حمایت میں آئی بی جے پی، کہا- فتویٰ دینے والوں کے خلاف ہوگی کاروائی– News18 Urdu

ندا کی حمایت میں آئی بی جے پی، کہا- فتویٰ دینے والوں کے خلاف ہوگی کاروائی

نکاح حلالہ ،تین طلاق اور کثرت ازواج کے خلاف آواز بلند کرنے والی ندا خان کی حماعت میں یو پی حکومت کے لیڈر بھی آگئے ہیں۔

Jul 20, 2018 08:50 AM IST | Updated on: Jul 20, 2018 09:05 AM IST

نکاح حلالہ ،تین طلاق اور کثرت ازواج کے خلاف آواز بلند کرنے والی ندا خان کی حمایت میں یو پی حکومت کے لیڈر بھی آگئے ہیں۔ اعلیٰ حضرت خاندان کی بہو ندا خان کے خلاف فتویٰ جاری کئے جانے کے معاملہ میں اترپردیش حکومت  کے وزیر آبپاشی دھرم پال سنگھ نے کہا کہ فتویٰ جاری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ بریلی کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دھرم پال سنگھ نے کہا کہ میں ندا خان کی عزت کرتا ہوں۔ انہوں نے بہت بہادری سے معاشرے میں عزت سے زندگی گزارنے کے لئے ہمت دکھائی ہے، ان کے ساتھ جو ہو رہا وہ قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ندا کا معاملہ 21 تاریخ کو وزیر اعظم کے سامنے شاہجہاں پور میں پیش کیا جائےگا۔ فتویٰ جاری کئے جانے پر انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ معاشرے کو توڑنے اور نیچا دکھانے کا کام کرتے ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ندا کی حمایت میں آئی بی جے پی، کہا- فتویٰ دینے والوں کے خلاف ہوگی کاروائی

ندا خان کی حمایت میں آئی بی جے پی

غور طلب ہے کہ  تین طلاق کے خلاف آواز بلند کرنے والی بریلی میں اعلیٰ حضرت خاندان کی بہو رہی ندا خان کے خلاف فتویٰ جاری کیا گیا ۔ عالمی شہرت یافتہ درگاہ اعلیٰ حضرت کے دارالافتا سے ندا خان کے خلاف یہ فتویٰ جاری ہوا ہے۔ اوراسی کے سبب ندا خان کو اسلام سے خارج کر دیا گیا۔ یہی نہیں، ندا خان کا حقہ پانی بند کر کے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ اس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بھی حقہ پانی بند کر دیا جائے گا۔ فتویٰ کے مطابق، ندا خان کے بیمار پڑنے پر اب اسے کوئی دوا بھی نہیں دے سکے گا۔ یہی نہیں ان کے مرنے کے بعد ان کی نماز جنازہ پڑھنے اور قبرستان میں ان کی تدفین پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔

 

 

Loading...