مندسور عصمت دری معاملہ: متاثرہ خاندان سے بی جے پی ایم ایل اے بولے- ایم پی جی کا شکریہ ادا کیجئے– News18 Urdu

مندسور عصمت دری معاملہ: متاثرہ خاندان سے بی جے پی ایم ایل اے بولے- ایم پی جی کا شکریہ ادا کیجئے

مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے بعد جہاں ریاست سمیت ملک بھر کے لوگوں میں غصہ ہے، تو دوسری جانب لیڈران کی طرف سے ایک مرتبہ پھر بے حسی نظر آئی۔

Jun 30, 2018 01:37 PM IST | Updated on: Jun 30, 2018 01:38 PM IST

مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے بعد جہاں ریاست سمیت  ملک بھر کے لوگوں میں غصہ ہے، تو دوسری جانب لیڈران کی طرف سے ایک مرتبہ پھر بے حسی نظر آئی۔  دراصل، اندور کےرکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا بچی کا حال چال پوچھنے یہاں ایم وائی اسپتال پہنچے تھے،اس دوران مقامی بی جے پی ایم ایل اے سدرشن گپتا متاثرہ بچی کے والدین سے کہنے لگے کہ وہ مندسور کے ایم پی جی کا شکریہ ادا کریں کیوں کہ وہ ان سے ملنے اسپتال تک آئے ہیں۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، بی جے پی ایم ایل اے سدرشن گپتا نے متاثرہ خاندان سے کہا’’ ایم پی جی کو شکریہ بولئے۔ یہ خاص طور پر آپ کے لئے آئے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے جب متاثرہ کے والدین سے ملاقات کی تو ایم ایل اے سدرشن گپتا نے اس کے لئے انہیں شکریہ ادا کرنے کو کہا۔ سدرشن گپتا نے معصوم کے والدین سے کہا کہ وہ مندسور کے رکن پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کریں۔

مندسور عصمت دری معاملہ: متاثرہ خاندان سے بی جے پی ایم ایل اے بولے- ایم پی جی کا شکریہ ادا کیجئے

متاثر خاندان سے ملنے پہنچے پارلیمانی رکن: تصویر اے این آئی

Loading...

قابل غور ہے کہ مذکورہ معاملہ کو لے کر ریاست میں لوگ سڑک پر اتر آئے ہیں۔ لوگ ریپسٹ کو پھانسی دینے کی مانگ کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز مندسور سمیت پورے رتلام انچل میں مظاہرے ہوئے۔ نیمچ کے علاوہ کئی گاوں بھی بند رہے۔ مندسور شہر میں خواتین اور بچیوں کا غصہ سڑک پر آگیا۔ سبھی نے درندوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے عصمت دری کے دوسرے ملزم کو بھی پکڑ لیا ہے۔ آصف نام کا یہ ملزم 24 سال کا ہے۔ ادھر، عرفان نام کے ایک ملزم  کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔

Loading...