رام مندر کے لئے پارلیمنٹ میں پرائیویٹ ممبر بل لا سکتی ہے بی جے پی: راکیش سنہا

رام مندر مسئلے کو لے کر آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے دباؤ سے بیک فٹ پر نظر آ رہی بی جے پی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لئے پرائیویٹ ممبر بل لا سکتی ہے

Nov 01, 2018 02:52 PM IST | Updated on: Nov 01, 2018 02:53 PM IST
رام مندر کے لئے پارلیمنٹ میں پرائیویٹ ممبر بل لا سکتی ہے بی جے پی: راکیش سنہا

وشو ہندو پریشد کے ذریعہ اجودھیا سے رامیشورم کے لئے نکالی گئی رتھ یاترا: فائل فوٹو

دو ہزار انیس کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ایک بار پھر رام مندر کا مسئلہ گرما گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں باقاعدگی سے مقدمے کی سماعت جنوری تک ملتوی ہونے کے بعد ایک بار پھر اس پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ رام مندر مسئلے کو لے کر آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے دباؤ سے بیک فٹ پر نظر آ رہی بی جے پی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لئے پرائیویٹ ممبر بل لا سکتی ہے۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راکیش سنہا رام مندر کی تعمیر کو لے کر پرائیویٹ ممبر بل لانے کی تیاری میں ہیں۔

دراصل، ایم پی راکیش سنہا نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے پرائیویٹ ممبر بل لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کانگریس صدر راہل گاندھی، لالو پرساد یادو، سیتا رام یچوری اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی سمیت کئی دیگر رہنماؤں کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر وہ رام مندر پر پرائیویٹ ممبر بل لے کر آتے ہیں تو ان کا موقف کیا ہوگا۔ راکیش سنہا نے اپنے موقف کو واضح کرنے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کو چیلنج کیا ہے۔

Loading...

راکیش سنہا نے جمعرات کو اس سلسلے میں کئی ٹویٹ کئے ہیں۔ واضح ہے کہ 2019 کے انتخابی سال سے ٹھیک پہلے ایودھیا مسئلہ ایک مرتبہ پھر پارلیمان کے ساتھ ساتھ عوامی بحث کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر وہ پرائیویٹ ممبر بل لاتے ہیں تو اپوزیشن جماعتیں اس کی حمایت کریں گی یا نہیں۔

Loading...