بی جے پی لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ کی پھر اشتعال انگیزی ، ڈھانچہ توڑ دیا تو مندر بھی بنا لیں گے– News18 Urdu

بی جے پی لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ کی پھر اشتعال انگیزی ، ڈھانچہ توڑ دیا تو مندر بھی بنا لیں گے

بستی : اترپردیش میں 2017 انتخابات جوں جوں قریب آتے جارہے ہیں ، رام مندر کا معاملہ گرم ہوتا جا رہا ہے۔

Jun 20, 2016 06:57 PM IST | Updated on: Jun 20, 2016 06:57 PM IST

بستی : اترپردیش میں 2017 انتخابات جوں جوں قریب آتے جارہے ہیں ، رام مندر کا معاملہ گرم ہوتا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈ ررہنما اور متنازع بیانات کیلئے مشہور یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک مرتبہ پھر رام مندر کا راگ الاپتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب ڈھانچہ توڑ دیا ہے تو مندر بھی بنا لیں گے۔

یوگی نے کہا کہ بھگوان رام کے مندر بنانے سے کون روک سکتا ہے۔ جب ڈھانچہ ڈھانے سے کوئی نہیں روک پایا ، تو مندر بنانے سے کون روکے گا۔ بستی میں منعقدہ ایک پروگرام میں یوگی نے کہا کہ مدر ٹریسا جیسے لوگ ہندوستان کا عیسائی کرن کرنے کا کام کرتے ہیں اور فادر بن کر یہی لوگ ہندوؤں کو دفنانے کی سازش رچتے ہیں۔

یوگی نے کہا کہ ہندوستان کے شمال مشرقی ریاستوں جھارکھنڈ، اروناچل، تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں عیسائیوں نے علیحدگی پسندی کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ کیرانہ کے معاملہ پر بھی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آخر ہندو کب تک نقل مکانی کرے گا اور وہ جائے گا کہاں؟۔