bjp president amit shah says section 370 will be eliminated in kashmir ns– News18 Urdu

کشمیرکوالگ نہیں ہونےدیں گے، ہم چاہےرہیں یا نہ رہیں: امت شاہ

بی جے پی ملک کی سلامتی کےساتھ کوئی کھلواڑنہیں کرنےدے گی۔ ملک میں نریندرمودی کی پھرسے پانچ برس کےلئےحکومت بنی توکشمیرسے دفعہ 370 ہٹا دی جائےگی۔

Apr 29, 2019 10:07 PM IST | Updated on: Apr 29, 2019 10:07 PM IST

پریاگ راج: کانگریس کے70برسوں کےاقتدارکےمقابلے مودی حکومت کی پانچ برس کی مدت کار کو بہترین قراردیتےہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےصدرامت شاہ نے پیر کوکہا کہ برسراقتدارآنے پرکشمیرمیں دفعہ 370 کوہٹا دیاجائےگا اوربی جے پی کی حکومت نہیں بھی ہوگی تب بھی کارکن وادی کوملک سے ہونے نہیں دیں گے۔

الہ آباد میں بی جے پی کی امیدوارڈاکٹرریتا بہوگنا جوشی اورپھول پورسےکیسری دیوی پٹیل کے حق میں سیوا سمیتی ودیا مندرمیں سنکلپ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےامت شاہ نےکہا کہ کشمیربھارت ماتا کا تاج اوراٹوٹ حصہ ہے۔ بی جے پی ملک کی سلامتی کے ساتھ کوئی کھلواڑنہیں کرنے دے گی۔ ملک میں نریندرمودی کی پھرسے پانچ برس کےلئےحکومت بنی توکشمیرسے دفعہ 370 ہٹا دی جائےگی۔

کشمیرکوالگ نہیں ہونےدیں گے، ہم چاہےرہیں یا نہ رہیں: امت شاہ

بی جے پی صدرامت شاہ: فائل فوٹو

انہوں نےکہا کہ اس سے پہلےمونی بابا (منموہن سنگھ) کچھ نہیں بولتےتھے۔ اب جوانوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔ فوج اپنے طریقہ سےکام کرنےکےلئےآزاد ہے۔ ملک میں بی جے پی کی حکومت نہیں بھی ہوگی تو بھی تمام کارکن کشمیرکوالگ نہیں ہونے دیں گے۔ بی جے پی کے صدرنےکہا کہ پاکستانی فوج ہمارے جوانوں کے سرکاٹ کرلے جاتی تھی، کوئی جواب دینے والا تھا۔ 

Loading...

پلوامہ پردہشت گردانہ حملہ ہوا اورہمارے 40 جوان شہید ہوگئے۔ اس کا بدلہ سرجیکل اسٹرائیک سےلیا، ان کےگھرمیں گھس کربالاکوٹ پرحملہ کرکے دہشت گردوں کے حوصلے پست کردیئے۔ مرکزکی سابقہ کانگریس حکومت کے 70 برس پرمودی حکومت کے پانچ برس بہت بھاری ہیں۔ کانگریس نے 70 برسوں تک حکومت کرنےکے بعد بھی کچھ ترقی نہیں ہوئی۔ بوا بھتیجےکی حکومتوں نے بھی 20 برسوں میں ریاست میں کچھ ترقی نہیں کی جبکہ یوگی حکومت نےدوبرس میں کرکےدکھا دیا۔

Loading...